ہر عبادت سے اعلی عبادت نماز

از:شیخِ طریقت، امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّؔار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

ہر عبادت سے بَرتَر عبادت نَماز

ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز

قلبِ غمگیں کا سامانِ فَرحت نَماز

ہے مریضوں کو پیغامِ صِحَّت نَماز

نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ

رب سے دلوائے گی تم کو جنَّت نَماز

پیارے آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ

قلبِ شاہِ مدینہ کی راحت نَماز

بھائیو! گر خُدا کی رِضا چاہئے

آپ پڑھتے رہیں باجماعت نَماز

آؤ مسجِد میں جُھک جاؤ رب کے حُضُور

تم کو دلوائے گی حق سے رِفْعَت نَماز

اے غریبو! نہ گھبراؤ سجدے کرو

دے گی برکت، مٹائے گی غُربَت نَماز

صبر سے اور نَمازوں سے چاہو مدد

پوری کروائے ہر ایک حاجت نَماز

خوب نفلوں کے سجدوں میں مانگو دعا

پوری کروائے گی رب سے حاجت نَماز

کیوں نَمازی جہنَّم میں جائے بھلا!

اس کو دِلوائے گی باغِ جنَّت نَماز

جو مسلمان پانچوں نَمازیں پڑھیں

لے چلے گی انہیں سوئے جنَّت نَماز

ہوگی دنیا خراب آخِرت بھی خراب

بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز

بے نَمازی جہنَّم کا حقدار ہے

بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز

قبر میں سانپ بچّھو لپٹ جائیں گے

بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز

سہہ سکو گے نہ دوزخ کا ہرگز عذاب

بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز

دیکھو! اللہ ناراض ہو جائے گا

بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز

یاخُدا تجھ سے عطّاؔر کی ہے دُعا

مصطَفےٰ کی پڑھے پیاری اُمَّت نَماز


Share

Articles

Comments


Security Code