عطّاریوں کے لئے بشارت

عطّاریوں کے لئے بشارت

از: شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْم ، اَمَّا بَعْد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے، اپنے دل میں پیارے محبوبِِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کے چشمے پُھوٹتے محسوس کئے ہیں۔عشقِ رسول کا جام مجھے میرےغوث پاک نے پلایا،میرے اعلیٰ حضرت نے پلایا رحمۃ اللہ تعالٰی علیہما، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجھ پر یہ خصوصی فیضان ہے کہ مجھے سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے، انبیاء کرام علیہم الصلٰوۃ و  السَّلام سے، تمام صحابۂ کرام سے،تمام اہلِ بیتِ اطہار خصوصاً شُہَدائے کربلا سے بڑا پیار ہے رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین، اولیاء کرامرحمۃ اللہ تعالٰی علیہم  سے بڑی محبت ہے خصوصاً غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے میں بڑی عقیدت رکھتا ہوں،اللہ پاک کی رحمت سے ساداتِ کرام کا احترام میں اپنی نَس نَس میں پاتا ہوں اور میں اُمید کرتا ہوں کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جو میرے ذریعے غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا مُرید ہوگا، عطاری بنے گا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  وہ کبھی بھی ،کبھی بھی ،کبھی بھی میٹھے میٹھے آقا،مکی محمد مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام، تمام اہلِ بیتِ اطہار بشمول مولا مشکل کُشا علی المرتضیٰ، شیرِ خدا اور حَسَنینِ کریمین اور تمام صحابۂ کرام بشمول حضرت سیّدُنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین، ان پاک ہستیوں سے غداری نہیں کرسکتا بلکہ جو کسی دوسرے جامع شرائط شیخ کا مُرید ہوگا اور میرے سلسلے میں طالب ہوگا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ بھی ان پاک ہستیوں کا کبھی بھی باغی نہیں بنے گا ۔

دعائے عطار:یا اللہ پاک !میرے کہے کی لاج رکھ لے، میرے مولیٰ 25رمضان المبارک 1439ہجری کو میں نے یہ حُسنِ ظن کی بنا پریہ چند کلمات نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کے مطالبے پر عرض کئے ہیں، اے اللہ! میری لاج رکھ لے کہ ایسا ہی ہو،  ہم عمر بھر انبیاء کرام علیھم السلام کی ،صحابۂ کرام علیھم الرضوان کی،اولیاء کرام علیھم رحمۃ السلامکی محبتوں کا دَم بھرتے رہیں، سرکار ِ اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ  الرَّحمٰن کے گُن گاتے رہیں اسی پر ہمارا خاتمہ ایمان کے ساتھ ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(ضرورتاً کہیں کہیں الفاظ میں ترمیم کی گئی ہے)


Share

Articles

Comments


Security Code