بچوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

صفائی کا خیال رکھئے

* مولانا اویس یامین عطّاری مدنی

ماہنامہ نومبر 2021

اچھے بچّو!

امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

   باہر استعمال کیا ہوا جوتا پہن کر استنجا خانے جانے سے بچنا مناسب ہے کیونکہ اس سے فرش گندہ ہوجاتا ہے۔       (رسالہ جھوٹا چور ، ص31)

پیارے بچّو! گھر میں استنجا خانے (Toilet) میں جاتے ہوئے استنجا خانے کی چپل استعمال کرنی چاہئے ، بعض بچّے اسکول ، ٹیوشن یا باہر سے کھیل کر آتے ہیں اور جُوتے ، چپل اتارنے کی جگہ پر جوتے ، چپل اتارے بغیر ہی Toilet میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کا صحن ، استنجا خانے کا فرش اور W.Cپر پاؤں رکھنے کی جگہ گندی ہوجاتی ہے اور اس سے بعد میں جانے والوں کو گِھن آتی ہے۔ نیز استنجا خانے سے باہر آنے کے بعد جوتے ، چپل گیلے ہونے کی وجہ سے گھر اور صحن میں گندگی بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ لہٰذا باہر استعمال کئے ہوئے جوتے ، چپل پہن کر استنجا خانے میں نہیں جانا چاہئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code