روڈ کیسے پار کریں؟

بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

روڈ کیسے پار کریں؟

* مولانا اویس یامین عطاری مدنی

ماہنامہ مئی 2021ء

اچّھے بچّو!

 امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

جب بھی روڈ پار کرنا ہو تو پہلے روڈ کے کنارے کھڑے ہو کر دونوں طرف دیکھ لیں کہ کوئی گاڑی وغیرہ تو نہیں آ رہی اور پھر روڈ پار کریں۔ (ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت(قسط15) ، جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟ ص18ملخصاً)

پیارے بچّو! اکیلے روڈ پار (Cross) نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنے امّی ابو یا بڑے بھائی وغیرہ کے ساتھ روڈ پار کرنا چاہئے ، اگر کبھی اکیلے روڈ پار کرنا پڑےتو کوشش کیجئے کہ قریب ہی کسی بڑے آدمی کو کہہ دیں کہ ہمیں روڈ پار کروادیں اور اگر قریب کوئی بھی نہیں تو پہلے اچھی طرح دائیں اور بائیں یعنی روڈ کے دونوں طرف دیکھ لیجئے کہ کوئی گاڑی وغیرہ تو نہیں آ رہی اور پھر بغیر بھاگے آرام سے روڈ پار کیجئے۔ بعض بچّے بھاگ کر روڈ پار کرتے ہیں جو حادثے اور چوٹ لگنے کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا ہمیں اس سے بچتے ہوئے خوب احتیاط سے روڈ پار کرنا چاہئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code