وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2022ء

نیند نہ آنے کا روحانی علاج

(1)اگر نیند نہ آتی ہو تو لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار پڑھ کر اپنے اُوپر دم کر دیجئے ، اِن شآءَ اللہ نیند آ جائے گی۔ (بیمار عابد ، ص 26)

خوشحالی لانے والی سورت

(2)حضرتِ سیِّدُنا اَنس  رضی اللہُ عنہ  سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایا : سورۂ واقعہ تونگری (یعنی خوشحالی) کی سورت ہے لہٰذا اسے پڑھو اور اپنی اولاد کو سکھاؤ۔ (مدنی پنج سورہ ، ص 103 ، روح المعانی ، 27 / 183)

حضورِ اکرم گھر والوں کو دَم فرماتے

(3)پیارے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا تو حضور  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  مُعَوَّذات(یعنی سورۂ فلق اور سورۂ ناس) پڑھ کر اس پر دم فرماتے۔ ( مسلم ، ص 929 ، حدیث : 5714)

رشتے میں رکاوٹ کا روحانی علاج

(4)لڑکی یا لڑکے کے رشتے میں رکاوٹ ہو یا اس میں بندِش کا شبہ ہو تو روزانہ بعد نمازِ فجر باوُضو ہر بار بِسمِ اللہ شریف کے ساتھ سُوْرَۃُ التِّیۡن 60 مرتبہ پڑھئے۔ اِن شآءَ اللہ چالیس دن کے اندر اندر کام ہوجائے گا۔ (مینڈک سوار بچھو ، ص24)


Share

Articles

Comments


Security Code