افسر / سیٹھ مہربان ہوجائے

وظائف

 ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپریل 2023

افسر / سیٹھ مہربان ہوجائے

اگر افسریا سیٹھ بات بات پر غصّہ کرتا اور جھاڑتاہو تو اٹھتے بیٹھتے ہر وقت ” یَا حَییُّ ، یَا قَیُّوُمُ  “ پڑھتے رہئے  اور تصوُّر میں افسر یا سیٹھ کا چہرہ لاتے رہئے ، اِن شآءَ اللہ وہ آپ پر مہربان ہو جائے گا ۔ (  چڑیااوراندھاسانپ ، ص30 )

غربت سے نَجات

اگر گھر میں بیماری اور غربت و ناداری نے بسیرا کر لیا ہو تو بِلاناغہ 7روز تک ہرنَماز کے بعد ”  یَارَزَّاقُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَاسَلَامُ 112 بار پڑھ کر دعا کیجئے ، اِن شآءَ اللہ بیماری ، تنگدستی و نادار ی سے نَجات حاصِل ہو گی۔

 (  چڑیااوراندھاسانپ ، ص30 )

مال واسباب چوری سے محفوظ رہے

 ” یَا جَلِیْلُ(  اے بزرگی والے ) 10 بارپڑھ کر اپنے مال و اَسباب اور رقم وغیرہ پر دَم کردیجئے ، اِن شآءَ اللہ چوری سے محفوظ رہے گا۔ (  چڑیااوراندھاسانپ ، ص29 )

ایک سال کےاندراندرامیروکبیر

جوشخص طُلُوعِ آفتاب کے وَقت ” بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط300بار اور دُرُود شریف300 بار پڑھے اللہ پاک اس کوایسی جگہ سے رِزق عطافرمائے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور ( روزانہ پڑھنے سے ) اِن شآءَ اللہ ایک سال کے اندر اندر امیر و کبیر ہوجائے گا۔ ( شمس المَعارِف الکبری ولطائف العوارف ص37 ، چڑیااوراندھاسانپ ، ص27 )


Share

Articles

Comments


Security Code