اگر کام دھندے میں دل نہ لگتا ہو تو

وظائف

 ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ مارچ 2023

اگر کام دھندے میں دل نہ لگتا ہو تو

 یا اللہ101بار کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کربازو پر باندھ لیجئے ، اِن شآءَ اللہ جائز کام دھندے اور حلال نوکری میں دل لگ جائے گا۔

بچہ یا بڑا گم ہو جائے تو

بچّہ یا بڑا گُم ہو جائے تو سارے گھر والے بے شمار بار ”  یَا جَامِعُ یَا مُعِیْدُ “ کا وِرْد کریں۔ اللہ پاک نے چاہا تو مل جائے گا۔

رزق کے دروازے کھولنا

 ” یَا وَھَّابُ “ 300بار بعد نمازِ فجر پڑھئے۔ اِن شآءَ اللہ روزگار کی پریشانی دور ہوگی۔ (مدّت : 40دن)

دیمک سے حفاظت

 لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰہُ  “ 41 بار پڑھ کر ذخیرہ کی ہوئی چیزوں اور کتابوں وغیرہ پر دَم کر دیا جائے تو دیمک اور دوسرے کیڑے مکوڑوں سے اِن شآءَ اللہ حفاظت ہو گی۔


Share

Articles

Comments


Security Code