گھر کی حفاظت

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر 2023

بخار سے شِفا

جس کو بخار ہو سات بار یہ دُعا پڑھے : بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ

اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو کوئی دوسرا نمازی آدمی سات بار پڑھ کر دَم کر دے یا پانی پر دَم کر کے پلا دے اِنْ شآءَ اللہ الکریم بخار اتر جائے گا۔ ایک مرتبہ میں بخار نہ اترے تو بار بار یہ عمل کریں۔

 ( مستدرک للحاکم ، 5 / 592 ، حدیث : 8324-جنتی زیور ، ص 580 )

گھر کی حفاظت

جو رات کو سوتے وقت آیَۃُ الکُرسی پڑھے گا ، اللہ پاک اسے ، اس کے گھر کو اور اس کے آس پاس کے گھروں کو محفوظ فرما دے گا۔ ( شعب الایمان ، 2 / 458 ، حدیث : 2395 )

پہاڑ جتنا قرض

ایک مقروض سے مولیٰ علی شیرِ خدا رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جو رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے سکھائے ہیں ، اگر تم پر جَبَلِ صِیر ( صِیر ایک پہاڑ کا نام ہے )  جتنا دین ( یعنی قرض )  ہوگا تو اللہ پاک تمہاری طرف سے ادا کردے گا ، تم یوں کہا کرو : اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔ ( ترمذی ، 5 / 329 ، حدیث : 3574 )

تمام حاجات پوری ہوں

رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جو شخص دن کی ابتدا میں سورۂ یٰسٓ کی تلاوت کرے گا ، اس کی تمام حاجات پوری کردی جائیں گی۔ ( درمنثور ، 7 / 38 )


Share

Articles

Comments


Security Code