مفتی عابد علی عائذ حجازی

آپ کے تأثرات(منتخب)

ماہنامہ اگست2021ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مفتی عابد علی عائذؔ حجازی(مدرس  و مفتی جامعہ اکبریہ فیض العلوم ، کوٹلی میانی ، سیالکوٹ) : قبلہ امیرِ اہلِ سنّت کے ہمہ جہت فیضان کا ایک ظہور “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی ہے جس میں ہر شعبہ ٔحیات کے حوالے سے راہنمائی کا وافر سامان موجود ہوتا ہے حتّٰی کہ بچّوں اور خواتین کی تربیت کیلئے بھی خصوصی مضامین کا اہتمام “ پرنٹ “ میڈیا  میں اسے ممتاز  کئے ہوئے ہے۔ بلاشبہ دورِ حاضر کے تحریری مواد میں اسے “ اختصار و جامعیت کا شاہکار “ قرار دیا جاسکتا ہے۔

(2)بنتِ سیّد اقبال مدنیہ (جامعۃُ المدینہ للبنات ، کراچی) : اَلحمدُ لِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی ، شرعی ، اخلاقی ، معاشرتی ، معاشی ، انفرادی ، اجتماعی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ایک جدید طرز پر خدمت و اشاعتِ علمِ دین کا شاہکار ہے ، تفسیرِ قراٰنِ کریم ، شرح حدیث ، فقہی مسائل کا حل اور دیگر خصوصی موضوعات قارئین کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز رہتے ہیں گویا کہ ہر ذہنی استعداد کے حامل شخص کیلئے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو کوزے میں دریا کی مانند قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

 (3)مولانا نذیر احمد مدنی (ڈی جی خان) : مَا شآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں جس طرح مدرسۃُ المدینہ کا تعارف شامل کیا جاتا ہے اسی طرح جامعاتُ المدینہ کا تعارف بھی شامل کیا جائے۔

متفرق تأثرات

(4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ مئی2021 ء کے مضامین بہت اچھے اور سبق آموز واقعات پر مبنی ہیں جن کو پڑھ کر ہم اپنے آپ کو اسلامی اور معاشرتی طور پر اچھا انسان اور اچھا مسلمان بنا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اٰمین۔ (محمد شہباز ، ملتان) (5)میں بی ایس کیمسٹری کا طالبِ علم ہوں اور گزشتہ سال سے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھ رہا ہوں۔ اس میگزین کو میں نے دینی ، دنیاوی ، اخلاقی اور معاشرتی معلومات سے بھرپور پایا ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ (ساجد حسین ، تاندلیانوالہ ، فیصل آباد) (6)مَاشآءَ اللہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی مثال آپ ہے ، اس میں بچّوں اور بڑوں کے لئے دین و دنیا کی بہت سی معلومات ہوتی ہیں۔ (عمیر احمد ، شیخوپورہ) (7)اَلحمدُلِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی سعادت ملی ، اس کے مضامین بہت ہی پیارے ہیں ، سلسلہ “ اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل “ سے کافی معلومات حاصل ہوئیں ، “ بچّوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی بہت اچھا ہے۔ (اُمِّ عابد عطاریہ ، حیدرآباد ، ہند) (8)مَاشآءَ اللہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی تو کیا بات ہے! اس میں ہر بار مختلف صحابۂ کرام  علیہمُ الرّضوان  کے بارے  میں پڑھ کر بہت اچھا لگتا ہے ، ہمیں تو چند صحابہ کے نام یاد تھے مگر دعوتِ اسلامی کے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی برکت سے صحابۂ کرام کے بارے میں ہماری معلومات میں اور محبتِ صحابہ میں اضافہ ہوا ہے۔ (بنتِ سمیع ، حیدرآباد) (9) “ بچّوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں “ ننھے میاں کی کہانی “ اور “ جانوروں کی کہانی “ بہت اچھی اور بہت سبق آموز ہوتی ہے۔ (بنتِ خلیلُ الرحمٰن ، منگوال ، گجرات پاکستان)


Share

Articles

Comments


Security Code