شخصیات کے تأثرات و تجاویز

آپ کے تأثرات

*ماہنامہ فیضان مدینہ مئی 2024ء

شخصیات کے تأثرات

(1)مصطفیٰ کمال (اسکول ٹیچر، بنوں، خیبرپختون خواہ): اَلحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا غور و شوق سے مطالعہ کرنے کی سعادت مل رہی ہے، اس میں تمام مضامین بے حد  مفید ہوتے ہیں، مگر مجھے اس میں مضمون ”انبیائے کرام کے واقعات“ بہت پسند ہے، اس میگزین سے میری اُردو بہت بہتر ہونے لگی ہے اور ذخیرۂ الفاظ کے ساتھ تلفظ بھی بہت بہتر ہورہے ہیں۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(2)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک بہت ہی پیارا، شاندار اور بہت ہی لاجواب اسلامی میگزین ہے، مجھے ہر مہینے نئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ آنے کا انتظار رہتا ہے۔(محمد طیب عطاری، کراچی) (3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں جو ”سفرنامہ“ شائع ہوتا ہے وہ بہت باکمال اور دل پذیر ہوتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے پڑھنے والا بھی ساتھ سفر کررہا ہو۔(محمد محسن رضا، طالبِ علم درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ نیوسٹی قصور، پنجاب) (4)اَلحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی سعادت ملتی رہتی ہے، اس میں مجھے مفتی قاسم صاحب کا مضمون ”آخر دُرست کیا ہے؟“ بہت اچھا لگتا ہے۔ (غلام نبی، حیدرآباد) (5)مَاشآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے ذریعے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، مجھے اس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران کا مضمون ”فریاد“ بہت پسند ہے، اس مضمون سے ہمیں اپنی آخرت کی تیاری کی فکر حاصل ہوتی ہے۔(محمد محبوب عطاری، جڑانوالہ) (6)مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں خود اعتمادی پیدا کرنے والے موضوعات بہت پسند ہیں کہ ان سے ہماری شخصیت اجاگر ہوتی ہے۔(بنتِ اشرف، طالبہ درجہ ثالثہ جامعۃُ المدینہ گرلز، سمندری، پنجاب) (7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں پہلے ایک سلسلہ ”کیا آپ جانتے ہیں؟“ شائع ہوا کرتا تھا جو اب شائع نہیں ہورہا ہے، یہ سلسلہ بہت دل چسپ ہوتا تھا، میں سب سے پہلے اس سلسلے کو پڑھتی تھی، اس سلسلے کو دوبارہ شامل کرنے کی گزارش ہے۔ (بنتِ رحمت علی، گکھڑمنڈی، پنجاب) (8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا ہر مضمون اپنی جگہ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے لیکن میرا پسندید ہ مضمون ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ ہے کہ اس سے گھر بیٹھے اسلامی بہنوں کو شرعی مسائل سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ (بنتِ غلام رسول، ڈویژن ذمہ دار شعبہ محفل نعت، جیک آباد، سندھ) (9)مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے پیار ہے۔(بنت محمود عطاریہ، کھائی روڈ، حیدرآباد) (10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ موصول ہوا، اس کا مطالعہ کرکے بہت سی معلومات ملیں، بزرگوں کے اعراس کا بھی پتا چلا، اس کے لکھنے کا انداز بہت زبردست ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ یہ ایک بہت مفید میگزین ہے۔(بنتِ محمد شہباز، لاہور)


Share

Articles

Comments


Security Code