نجاستوں کابیان

نجاستوں کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہر عاقل و بالِغ مسلمان مرد وعورت کیلئے طہارت کے وہ اَحکام سیکھنے فرض عین ہیں جن سے نَماز دُرُست ہو سکے ۔

نَجاست کی اَقسام:

نَجاست کی دو قسمیں ہیں:(1)نَجاستِ غَلِیظہ(غَ۔لِی۔ظَہ)(2) نَجاستِ خفیفہ (خَ۔فِی۔فَہ)۔ (فتاوٰی قاضی خان ج۱ص۱۰)

نَجاستِ غَلیظہ

انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجِب ہو نَجاستِ غلیظہ ہے جیسے پاخانہ، پیشاب، بہتا خون، پیپ،منہ بھرقے ، حَیض و نِفاس و اِستحاضے کا خون،مَنی،مَذی، وَدی۔(فتاوٰی عالمگیری ج ۱ ص۴۶) دُکھتی آنکھ سے جو پانی نکلے، نَجاست غلیظہ ہے۔ یُوہیں ناف یا پِستان سے درد کے ساتھ پانی نکلے، نَجاستِ غلیظہ ہے۔(اَیضاًص ۲۶۹ ۔ ۲۷۰)

نَجاستِ خَفیفہ

جن جانوروں کا گوشت حلال ہے، (جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری، اونٹ وغیرہا ) ان کا پیشاب ،نیز گھوڑے کا پیشاب اور جس پرند کا گوشت حرام ہے، خواہ شکاری ہو یا نہیں ، (جیسے کوّا، چیل، شِکرہ، باز) اس کی بِیٹ نَجاستِ خفیفہ ہے۔(بہارِ شریعت حصہ ۲ص ۱۱۳)(نجاستوں کا بیان مع کپڑے پا کرنے کا طریقہ)

Share

Comments


Security Code