جماعت اہلسنت یوکےکے ٹرسٹی حضرت مولاناخلیل الرحمٰن حقانی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

قبلہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی مذاکرہ جو ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ و ہ ایک ایسا پروگرام ہے کہ جس کو بچے بوڑھے، جوان، مرد وخواتین سب ہی شوق سے دیکھتے ہیں اور بالخصوص ان کا انداز، ان کی سادگی، ان کی للّہیت ان کا وہ خلوص تقریریں تو بہت ہوتی ہیں بڑے ترنم سے ہوتی ہیں، لیکن خلوص خود بولتا ہے تو جس اندا زمیں وہ بات کرتے ہیں، وہ انسان دیکھنے والے پر یہ اثر کرتا ہے کہ یہ شخص جو بات کررہے ہیں یہ ان کے دل کی آواز ہے اور خصوصاً جب محبت ِ مصطفی کی وہ بات کرتے ہیں تو وہ اپنے آپ سے بے گانہ نظر آتے ہیں، لوگ ٹی وی کے سامنے، کیمرے کے سامنے بڑی تیاری سے بیٹھتے ہیں ان کی ایک اپنی حالت ہوتی ہے، وہ خود اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ان کا مشن کیا ہے اور رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات سے ان کی محبت کا معیار کیا ہے۔۔۔۔

Copyright � 2016 by I.T. Majlis, Dawat-E-Islami