فضیلۃ الشیخ حضرت رجب دیب دمشقی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

فرمارہے ہیں یہ اتنابڑا اجتماع کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ امیرِاہلسنّت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مقرب ترین بندوں میں سے ہیں۔فرمارہے ہیں اگر کوئی بہت بڑا بادشاہ کسی ملک کا بہت بڑا بادشاہ یا کوئی بہت بڑا آدمی بھی یہ کوشش کرے کہ اتنے لوگوں کو جمع کرے تو اتنے لوگوں کو جمع کرنا تو بہت بڑی بات ہے اس کا ایک جز بھی وہ جمع نہیں کرسکتا ۔لیکن دلوں کے بادشاہ کہ جو دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں کہ انہوں نے اتنا بڑا اجتماع جمع کیا اور اتنے لوگوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دین کی باتیں سکھانے کے لیے ایک مقام پر جمع کرلیا۔فرما رہے ہیں کہ میں جب امیراہلسنّت کا نام لیتا ہوں تو میں لذت محسوس کرتا ہوں اس سے زیادہ کہ جب میں کوئی میٹھی چیز کھاتا ہوں تو مجھے لذت محسوس ہوتی ہے۔فرمارہے ہیں کہ کھانے اور اچھی چیزوں کی لذت تو صرف زبان تک محسوس ہوتی ہے لیکن اللہ کے نیک بندوں کی محبت کی لذت دلوں میں محسوس ہوتی ہے۔

Copyright � 2016 by I.T. Majlis, Dawat-E-Islami