شیخ الحدیث دارالعلوم نظامیہ رضویہ حضرت مولاناعبدا لتواب صدیقی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

دعوتِ اسلامی کے امیر حضرت مولانا پیر طریقت رہبر شریعت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا میں یہ پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ حضرت مولانا حضور کی بارگاہ میں بڑے مقبول ہیں، آقا اگر قبول نہ فرماتے تو اتنی ترقی ممکن نہیں تھی یہ دعوتِ اسلامی کو جو اتنی ترقی ملی ہے اور مل رہی ہے یہ سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہِ کرم کا نتیجہ ہے حضرت مولانا الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر یہ اللہ کا بہت بڑا احسان ہے بہت بڑا کرم ہے جو ان کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ نوجوانوں نے اخذ کئے ، داڑھیاں بڑھالیں ، عمامیں سجالیے ، چھوٹے چھوٹے بچوں کے دلوں میں میں نے یہ جذبہ دیکھا ہے، حضرت مولانا الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر اللہ کا یہ بہت بڑا کرم ہے ۔۔۔۔

Copyright � 2016 by I.T. Majlis, Dawat-E-Islami