Share this link via
Personality Websites!
اس بیعت کا ذِکْر سُورۂ فتح میں آیا ہے، اللہ پاک نے فرمایا:
لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ(پارہ:26، سورۂ فتح:18)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک اللہ ایمان والوں سے راضِی ہوا، جب وہ درخت کے نیچے تمہاری بیعت کر رہے تھے۔
سُبْحٰنَ اللہ!ان صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی کتنی بڑی شان ہے...!! اللہ پاک نے صاف خوشخبری سُنا دی کہ اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! یہ صحابہ جو آپ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں، اللہ پاک ان سب سے راضِی ہو گیا ہے۔
فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ (پارہ:26، سورۂ فتح:18)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تو اللہ کو وہ معلوم تھا جو ان کے دِلوں میں تھا۔
یعنی ان کے دِلوں میں جو اِخْلاص، جذبۂ شہادت، سچّا پکّا اِیْمان، بےپناہ عشقِ رسول ہے، اللہ پاک اسے جانتا ہے۔
فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ(۱۸) (پارہ:26، سورۂ فتح:18)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تَو اس نے اُن پر اطمینان اُتارا اَور انہیں جلد آنے والی فتح کا اِنْعام دیا۔
آپ یہاں غور فرمائیے! جنہوں نے بیعت کی *اللہ پاک اُن سے راضِی بھی ہو گیا *ان کے دِلوں میں موجود اِخْلاص اور سچّے پکّے اِیْمان کی گواہی بھی ارشاد فرما دی *اُن پر سکون بھی نازِل فرما دیا *اور انہیں بڑی فتح کی خوشخبری بھی سُنا دی گئی، غور کا مقام ہے کہ جو بیعت کر رہے تھے، ان کی تَو یہ شان ہے اور حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ جن کے نام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami