Share this link via
Personality Websites!
*اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:
اِنَّا نُشَبِّهُ عُثْمَانَ بِاَبِیْنَا اِبْرَاہِیْمَ
ترجمہ:بےشک ہم عثمان کو اپنے والِد ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کے مُشابہہ سمجھتے ہیں۔([1])
*حضرت جابِر رضی اللہ عنہ سے روایت میں، محبوب خُدا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو فرمایا:
يَا عُثْمَانُ اَنْتَ وَلِیّٖی فِي الدُّنْيَا وَاَنْتَ وَلِیّٖی فِي الْآخِرَة
ترجمہ: اے عثمان! آپ دُنیا میں بھی میرے دوست ہو اَور آخرت میں بھی میرے دوست ہو۔([2])
*ایک روایت میں فرمایا:
لِکُلِّ نَبِیٍ خَلِیْلٌ فِی اُمَّتِہٖ وَ اِنَّ خِلِیْلِیْ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّان
ترجمہ: ہر نبی عَلَیْہ ِالسَّلام کا اُن کی اُمّت میں ایک خلیل ہوتا ہے اور میرا خلیل عثمان بن عفّان ہے۔([3])
*ایک حدیث شریف کے الفاظ یُوں ہیں:
لِکُلِّ نَبِیٍ رَفِیْقٌ فِی الْجَنَّۃِ وَ رَفِیْقِیْ فِیْہَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ
ترجمہ: ہر نبی علیہ السلام کا جنّت میں ایک رفیق ہو گا، میرا رفیق عثمان بن عفّان ہے۔([4])
بیعتِ رِضْوان اور شانِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ
پیارے اسلامی بھائیو! تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی بہت ساری
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami