Share this link via
Personality Websites!
درست نہیں ہے۔ نماز میں فولڈ کر لیا تو نماز مکروہِ تحریمی ہو گی، دوبارہ پڑھنی پڑے گی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(2):آقا کریم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے پہلے طواف نہ کیا
اے عاشقانِ رسول! بیعتِ رضوان کے موقع پر ایک اور بڑا اِیمان افروز معاملہ پیش آیا، ہوا یہ کہ جب حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ مکہ پاک میں تھے، آپ کے چچا زاد اَبان بن سعید نے آپ سے کہا: یَابْنِ عَمِّ طُفْ! اے چچا زاد! طواف کر لیجیے...!! حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اَبَان بن سعید! ہمارے ایک رسول ہیں، ایک مَحْبُوب ہیں، ہم کوئی بھی کام اپنی مرضی سے نہیں کرتے، سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم پہل فرماتے ہیں، ہم جو بھی کرتے ہیں، اُن کی پیروی ہی میں کرتے ہیں۔([2])
رسول اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے آگے بڑھنا منع ہے
سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک ہمیں بھی ایسا عشقِ رسول، ایسی کمال محبّت نصیب فرمائے، کاش! ہم بھی اپنے مَحْبُوب آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی پیروی کرنے والے بنیں۔ آہ! آج کل لوگ عقل کے گھوڑے دوڑاتے ہیں، قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عقل کے ترازو پر تولتے ہیں، فیشن پرستی میں ایسے گِھرے ہیں کہ سُنّتِ مصطفےٰ کو اپنانا تو دُور کی بات، سُنّتوں کی معلومات بھی حاصِل نہیں کرتے۔ کاش! ہم سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے سچّے پیروکار بَن جائیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے ایمان والو! اللہ اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami