Share this link via
Personality Websites!
مَعْلُوم ہوا؛ سرورِ عالم،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک زِندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے* ہم نے اس کی پیروی کرنی ہے، زمانہ کیسا چل رہا ہے؟ حالات کیسے ہیں؟ ہم نے یہ نہیں دیکھناہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے محبوب آقا، سرورِ انبیا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی تعلیم کیا ہے* کپڑے خریدنے ہیں تو یہ نہ دیکھیں کہ فیشن کونسا چل رہا ہے، یہ دیکھیں! ہمارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا لباس مبارک کیسا ہوتا تھا *بال بنوانے ہیں تو یہ نہ دیکھیں آج کل ٹرینڈ ( Trend) کیا چل رہا ہے، یہ دیکھیں کہ ہمارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے بال مبارک کیسے تھے، غرض اُٹھنے میں، بیٹھنے میں، چلنے میں، سونے میں،جاگنے میں، آنے میں، جانے میں، ہر ہر معاملے میں ہم نے فیشن نہیں دیکھنا، زمانے کے حالات نہیں دیکھنے بلکہ ہم نے ایک ہی بات دیکھنی ہے، وہ یہ کہ ہمارے محبوب آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک ادا کیسی ہے۔ کاش...! ہمیں بھی حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ جیسا عشقِ رسول نصیب ہو جائے ، ہمیں بھی ایسی خوبصورت سوچ مل جائے اور ہم بھی سُنّتِ مصطفےٰ کی چلتی پھرتی تَصْوِیر بن جائیں۔
فنا اتنا تو ہو جاؤں میں تیری ذات عالی میں
جو مجھ کو دیکھ لے اس کو تِرا دیدار ہو جائے([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اب ہمارے ہاں شلوار اور بالخصوص پینٹ کے پائنچے ٹخنوں سے نیچے رکھنے کارواج ہی ہو گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ عورتوں کو حکم ہے کہ پائنچے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami