Share this link via
Personality Websites!
دیا۔ ([1])
نبی کے نُور دو لے کر وہ ذُو النُّورَین کہلائے انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ محبوبِ رحمانی([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی خصوصیات میں سے تیسری خصوصیت یہ ہے کہ آپ اُمّت میں سب سے بڑے حیادار ہیں۔ حضرت ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے رِوایت ہے کہ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : حَیا ایمان سے ہے اور عثمان رَضِیَ اللہُ عنہ میری اُمّت میں سب سے بڑھ کر حیا کرنے والے ہیں۔ ([3])
مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کا فرمان ہے : میں بند کمرے میں غُسل کرتا ہوں تواللہ پاک سے حیاکی وجہ سے سِمَٹ جاتا ہوں۔ ([4])
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں بھی اپنی حیا کا معیار چیک کرنا چاہیے۔ حدیثِ پاک میں ہے : حیا جتنی بھی ہو اچھی ہے۔ ([5]) افسوس یہ ہے کہ ہماری ایک تعداد وہاں حیا نہیں کرتی جہاں حیا کرنی چاہیےاور وہاں حیا کرتی ہے جہاں حیا نہیں کرنی چاہیے۔ جہاں گناہ ہوتے ہیں وہاں حیا کرنی ہوتی ہے ، اسی طرح بے پَردگی اور بَدنگاہی میں حیا کرنی ہوتی ہے کہ میرا رَبّ مجھے دیکھ رہا ہے ، میرا کیا بنے گا ! ! حیا کا سب سے زیادہ حق یہی ہے کہ ہم اللہ پاک سے حیا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami