Share this link via
Personality Websites!
ان 2 نوروں کو جمع فرمایا کرتے تھے اس لئے آپ کو ذُوْالنُّوْرَین کہا جاتا ہے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! اس مقام پر ہمارے لئے بھی سیکھنے کا مدنی پھول ہے ، مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ روزانہ رات کو نمازِ وِتْر میں پورا قرآنِ کریم تلاوت کیا کرتے تھے ، اب ہم نے غور کرنا ہے کہ * ہم قرآنِ کریم کی کتنی تلاوت کرتے ہیں ؟ * ہمارا قرآنِ کریم کے ساتھ کتنا لگاؤ ہے ؟ * حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ زبانی قرآن پڑھا کرتے تھے ، ہم کم از کم دیکھ کر ہی پڑھ لیں * حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہپورا قرآنِ پاک کھڑے ہو کر پڑھا کرتے تھے ، ہم کم از کم بیٹھ کر ہی پڑھ لیا کریں * حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ روزانہ پورا قرآنِ کریم تلاوت کیا کرتے تھے ، ہم کم از کم ایک پارہ تو روزانہ پڑھیں۔ اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : قرآنِ کریم پڑھا کرو ! بے شک جو دِل قرآنِ کریم کا جُزْ دان ہو ، اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا۔ ([2])
فِلموں سے ڈِراموں سے دے نفرت تُو اِلٰہی بس شوق مجھے نَعْت و تِلاوت کا خُدا دے([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نکاح میں حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 2 شہزادیاں آئیں
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی خصوصیات میں سے دوسری
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami