Share this link via
Personality Websites!
ہے کہ سرورِ عالم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم خود تو نور ہیں ہی ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اولاد بھی نور ہے ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نےکتنی خوبصورت بات کہی:
تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا تُو ہے عین نور تیرا سب گھرانا نور کا
نور کی سرکار سے پایا دوشالہ نور کا ہو مبارک تم کو ذُو النُّوْرَیْن جوڑا نور کا([1])
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کو ذُوْالنُّوْرَین کیوں کہا جاتا ہے ، اس کی ایک وجہ تو یہی ہے کہ آپ کے نکاح میں سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی دو شہزادیاں آئیں ، اس کے ساتھ ساتھ عُلمائے کرام نے اس کی بعض دیگر وُجُوہات بھی بیان فرمائی ہیں :
ذُوْ النُّورَیْن لقب کی دوسری وجہ
(2) : علماء فرماتے ہیں:حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی یہ شان ہےکہ روزِ قیامت جب آپ رَضِیَ اللہُ عنہجنّت میں داخل ہوں گے تو آپ کے استقبال میں جنّت میں 2نور جگمگائیں گے۔ اس لئے آپ کو ذُوْالنُّوْرَین کہا جاتا ہے ۔ ([2])
ذُو النُّورَین لقب کی تیسری وجہ
(3) : امام ابو حُسَیْن قَزوِیْنی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی یہ عادتِ کریمہ تھی کہ آپ وِتْر کی نماز میں پورا قرآنِ کریم پڑھا کرتے تھے۔ چونکہ قرآن بھی نور ہے اور رات کا قیام (یعنی رات کو نماز پڑھنا) بھی نور ہے ، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami