Share this link via
Personality Websites!
ذُوْالنُّوْرَین کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ ([1])
ذُوْالنُّوْرَیْن لقب کی پہلی وجہ
اے عاشقانِ رسول ! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کو ذُوالنُّورَین کیوں کہا جاتا ہے ؟ اس کی چند وُجُوہات ہیں؛ (1):ایک تو بڑی مشہور وجہ ہے کہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کے نکاح میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 2 بیٹیاں یکے بعد دیگرے آئیں ، اس لئے آپ کو ذُوالنُّورَین کہا جاتا ہے۔ ([2])
نبی کے نُور دو لے کر وہ ذُو النُّورَین کہلائے انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ محبوبِ رحمانی([3])
تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نُور کا
پیارے اسلامی بھائیو ! اس سے معلوم ہوا کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم خُود بھی نُور ہیں اور اللہ پاک کے فضل سے آپ کی نسلِ پاک کا بچہ بچہ بھی نُور ہے ، دیکھئے ! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کو ذُوْالنُّوْرَین دو نور والا کہا جاتا ہے ، کیونکہ آپ کے نکاح میں سرورِ عالَم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 2 شہزادیاں(یعنی حضرت رقیہ ، حضرت اُمّ کلثوم رَضِیَ اللہُ عنہما) آئیں ، یعنی حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی یہ 2 شہزادیاں نور ہیں اور حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کے نکاح میں آئیں ، اس لئے آپ 2 نور والے ہوگئے ، معلوم ہوا ! پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شہزادیوں کو نور ماننا نہ صِرْف صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کا عقیدہ ہے بلکہ فرشتے بھی حضرت عثمان رضی اللہُ عنہ کو ذُوْالنُّوْرَین ہی کہتے ہیں ، گویا فرشتوں کا بھی یہی عقیدہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami