Share this link via
Personality Websites!
ایک فضیلت یہ بھی حاصل ہے کہ آپ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی جان حضرت اُمِّ حکیم رَضِیَ اللہُ عنہا کے نواسے ہیں ( یعنی پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی جان حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی نانی جان ہیں) * حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کو 18 ذُوالحِجَّۃِ الْحرام 35ھ کو نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کیا گیا۔ ([1])
امام الاَسْخِیا کر دو عطا حِصّہ سخاوت کا قناعت ہو عنایت ، دیں نہ دولت کی فراوانی
مجھے اپنی سخاوت کے سمندر سے کوئی قطرہ عطا کردو نہیں درکار مجھ کو تاجِ سلطانی([2])
حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کی چند خصوصیات
یوں تو حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کےبہت سارے فضائل ہیں ، البتہ آج ہم آپ کی چند خصوصیات سننے کی سَعادت حاصل کریں گے؛
پہلی خصوصیت : عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ ذُو النُّوْرَیْن ہیں
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی پہلی اور مشہور و معروف خصوصیت یہ ہے کہ آپ کو ذُوْالنُّورَیْن (یعنی دو نور والا) کہا جاتا ہے ، صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کی صف میں سے صرف آپ کو ذُوْالنُّوْرَین کا لقب عطا کیا گیا۔
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُ الْمرتضی ، شیرِ خدا رَضِیَ اللہُ عنہ کی خدمت میں کسی نے عَرْض کیا :حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کے متعلق کچھ ارشاد فرمائیے ؟ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا : عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ وہ ہستی ہیں ، جنہیں فرشتوں میں بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami