Share this link via
Personality Websites!
لگیں ، ان کی ڈانٹ کی آواز سن کر مجھے غصہ آیا ، میں نے غصے میں بی بی صاحبہ کو مَعَاذَ اللہ تھپڑ مار دیا ، جب حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ نے یہ منظر دیکھا تو آپ نے میرے خِلاف 4 دعائیں کیں : (1) : آپ نےفرمایا : اللہ پاک تیرے دونوں ہاتھ (2) : دونوں پاؤں کاٹے (3) : تجھے اندھا کرے اور(4) : تجھ جہنّم میں جھونک دے۔
اَمِیْرُالْمُؤمِنِیْن کا پُر جلال چہرہ دیکھ کر اور ان کی یہ دعا سن کر میرے بدن کا ایک ایک رُونگٹا کھڑا ہو گیا اور میں خوف سے کانپتا ہوا وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ افسوس ! اَمِیْرُالْمُؤمِنِیْن حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی 4 دعاؤں میں سے 3 کی زد میں تَو آ چکا ہوں ، تم دیکھ ہی رہے ہو ، میرے دونوں ہاتھ بھی کٹ چکے ہیں ، میرے دونوں پاؤں بھی کٹ چکے ہیں اور آنکھوں کی بینائی بھی زائل ہو چکی ہے ، افسوس ! صَد کروڑ افسوس ! اب صرف چوتھی دعا باقی ہے(یعنی میرا جہنّم میں داخل ہونا باقی رہ گیا ہے)۔ ([1])
دو جہاں میں دشمنِ عثماں ، ذلیل و خوار ہے بعد مرنے کے عذابِ نار کا حقدار ہے([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کا مختصر تعارف
اے عاشقانِ رسول ! مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہبہت بلند رتبے والے ہیں * آپ عشرۂ مبشرہ (یعنی وہ10 صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان جن کو رسول اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دنیا ہی میں خصوصیت کے ساتھ جنّت کی بشارت دِی ، اُن 10) میں سے ہیں * آپ کا نامِ مبارک عثمان * کنیت ابوعمر اور ابو عبداللہ ہے * عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہکو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami