Share this link via
Personality Websites!
نہیں کریں گے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! کیسی نرالی محبّت ہے ، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ مکہ مکرمہ میں ہیں ، آپ کو کہا جاتا ہے : طواف کر لیجئے ! آپ کہتے ہیں : اپنے محبوب آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے پہلے ہر گز طواف نہیں کروں گا۔
ادھر محبوبِ خُدا ، سرورِ انبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اپنے پیارے صحابی کی محبّت پر بھروسا کتنا ہے... ! ! آپ فرماتے ہیں : عثمان چاہے سالہا سال بھی وہاں رہیں ، تب بھی وہ میرے بغیر طواف نہیں کریں گے۔ سُبْحٰنَ اللہ !
اللہ پاک حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے ، آپ کے صدقے ہمیں بھی عشقِ رسول کی لا زوال دولت ، سُنّت سے محبت ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت کا جذبہ نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دِینی کام : مدنی مذاکرہ
پیارے اسلامی بھائیو ! نیک نمازی بننے ، سُنّت سے محبت کرنے اور اطاعتِ مصطفےٰ کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی مذاکرہ بھی ہے۔
الحمد للہ ! شیخ طریقت ، رہبرِ شریعت ، امیر اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا ، ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami