Share this link via
Personality Websites!
آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے پہلے طواف نہ کیا
اے عاشقانِ رسول ! اس موقع پر ایک اور بڑا ایمان افروز معاملہ پیش آیا ، ہوا یہ کہ جب حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ مکۂ مکرمہ میں تھے ، آپ کے چچا زاد اَبان بن سعید نے آپ سے کہا : یَابْنِ عَمِّ طُفْ ! اے چچا زاد ! طواف کر لیجئے... ! ! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہنے فرمایا : اے ابان بن سعید ! ہمارے ایک رسول ہیں ، ایک محبوب ہیں ، ہم کوئی بھی کام اپنی مرضی سے نہیں کرتے ، سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پہل فرماتے ہیں ، ہم جو بھی کرتے ہیں ، اُن کی پیروی ہی میں کرتے ہیں۔ ([1])
رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے آگے بڑھنا منع ہے
سُبْحٰنَ اللہ ! اللہ پاک ہمیں بھی ایسا عشقِ رسول ، ایسی کمال محبّت نصیب فرمائے ، کاش ! ہم بھی اپنے محبوب آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیروی کرنے والے بنیں۔ آہ ! آج کل لوگ عقل کے گھوڑے دوڑاتے ہیں ، قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عقل کے ترازو پر تولتے ہیں ، فیشن پرستی میں ایسے گھرے ہیں کہ سُنّتِ مصطفےٰ کو اپنانا تو دُور کی بات ، سُنتوں کی معلومات بھی حاصِل نہیں کرتے۔ کاش ! ہم سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سچّے پیروکار بَن جائیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ(۱)
(پارہ:26 ، سورۂ حجرات:1)
ترجَمہ کنزُ الایمان : اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈروبےشک اللہ سُنتا جانتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami