Share this link via
Personality Websites!
معلوم ہوا جس سے اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم راضی ہو جائیں ، وہ آخرت کے سب سے بڑے انعام یعنی اللہ پاک کی رضا کا مستحق ہو جاتا ہے اور اللہ پاک کے فضل سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ وہ بلند رُتبہ صحابی ہیں کہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ساری رات آپ کے لئے دُعا فرمائی : یااللہ پاک ! میں عثمان سے راضی ہوں ، تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔
اب ذرا اندازہ لگائیے ! یہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی کتنی بڑی فضیلت ہے۔
اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا محبوبِ خُدا یار ہے عثمانِ غنی کا
گرمی پہ یہ بازار ہے عثمانِ غنی کا اللہ خریدار ہے عثمانِ غنی کا([1])
رِضائے مصطفےٰ پانے کی کوشش کیجئے !
اے عاشقانِ رسول ! ہمیں بھی چاہئے ! ہم بھی محبوبِ خُدا ، سردارِ انبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو راضِی کرنے کی کوشش کریں * نیک کام کریں * گُنَاہوں سے بچیں * درودِ پاک پڑھیں * ذِکْرُ اللہ کریں * قرآنِ کریم کی کثرت سے تلاوت کریں * مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کا غم بانٹا کریں * عاشقانِ رسول کے ساتھ ہمدردی کیا کریں * دوسروں کے کام آیا کریں ، ایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! اللہ پاک کے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہم سے راضی ہو جائیں گے ، اگر رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم راضی ہو گئے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! اللہ پاک بھی راضی ہو جائے گا۔
کام وہ لے لیجئے ! تم کو جو راضی کرے ٹھیک ہو نامِ رضا تم پہ کروروں درود([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami