Share this link via
Personality Websites!
کسی کے لئے ایسی دُعا کرتے نہیں دیکھا
غزوۂ تبوک کا موقع تھا ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کا لشکر سَفَر پر تھا ، راستے میں ایک مقام پر بہت مشکل درپیش آئی ، کھانے پینے کی اشیاختم ہو گئیں ، شدید گرمی تھی ، بھوک اور پیاس کی شِدَّت ہوئی ، اس حالت میں صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کے چہروں پر اَفْسُردَگی کے آثار دکھائی دینے لگے ، جبکہ منافقین اس حالت کو دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔
پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے جب یہ صورتِ حال دیکھی تو غیب کی خبر دیتے ہوئے فرمایا : اللہ کی قسم ! سورج غروب ہونے سے پہلے اللہ پاک تمہارے پاس رزق بھیج دے گا۔
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ بھی لشکر میں موجود تھے ، آپ نے جب یہ فرمانِ مصطفےٰ سُنا تو فوراً انتظام کرنا شروع کیا ، آپ نے غلے سے بھرے ہوئے 7 اونٹ خریدے اور پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر کر دئیے ، جب صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان نے یہ اُونٹ دیکھے تو ان کے چہروں پر خوشی پھیل گئی ، دوسری طرف منافقوں کے چہرے غمگین ہو گئے۔ سرورِ عالم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جب وہ 7 اونٹ پیش کئے گئے تو فرمایا:یہ کیا ہے ؟ کس کی طرف سے ہے ؟ عَرْض کیا گیا : یَا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلہ سَلَّم عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ نے آپ کی خدمت میں تحفہ پیش کیا ہے۔
راوِی کہتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے یہ بات سُنی تو میں نے خُود دیکھا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلہ سَلَّم نے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھائے اور اتنے بلند کئے کہ سَر مبارک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami