Book Name:Taqwa Kesay Milay?

حضرت شیخ ابوبکر شبلی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : یہ بات آئی گئی ہو گئی ، کچھ عرصے کے بعد مجھے مکہ مکرمہ میں حاضِری کی سَعَادت نصیب ہوئی ، میں نے ڈاکوؤں کے اسی سردار کو وہاں دیکھا ، اس کے چہرے پر عبادت کا نور تھا ، مُجاہدات کی وجہ سے اس کا جسم کمزور پڑ چکا تھا اور وہ اِحْرام باندھے طوافِ کعبہ میں مَصْرُوف تھا۔  اسے اس حالت میں دیکھ کر مجھے ایک بار پھر حیرت ہوئی ، میں نے تعجب سے پوچھا : کیا تم وہی شخص نہیں ہو؟ بولا : جی ہاں! میں وہی ہوں اور سنیئے! اسی روزے نے اللہ پاک کے ساتھ میری صلح کروا دی۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقان رمضان!  رَحْمَتِ الٰہی کی وُسْعت دیکھئے! ڈاکوؤں کا سردار جو گناہوں میں ڈوبا ہوا تھا ، بندوں کے حقوق پامال کرتا تھا ، لوگوں کو نقصان  پہنچاتا ، انہیں ایذائیں دیتا تھا ، اللہ پاک نے اس کے حُسْنِ ظَن کی ، اس کی اُمِّید کی لاج رکھی اور روزے کی برکت سے اسے توبہ کی توفیق عطا فرمائی ، عبادت وریاضت اور مجاہدات کی توفیق عطا فرمائی اور اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیا۔ اس حکایت سے معلوم ہوا رَوزے کی برکت سے توبہ کی توفیق ، عبادت و ریاضت کی توفیق اور تقویٰ نصیب ہوتا ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بابُ الْعِبَادَۃِ اَلصِّیَامُ رَوزہ عبادت کا دروازہ ہے۔ ([2])  

پیارے اسلامی بھائیو! عبادات بہت قسم کی ہیں ، نماز ہے ، حج ہے ، زکوٰۃ ہے ، تلاوت ، ذِکْر فِکْر ، حُسْنِ اَخْلاق وغیرہ ہزار قسم کی عبادات ہیں ، ہر عبادت کے اپنے اپنے فوائد ، ثمرات اور کمالات ہیں مگر یہ خاصِیَّت صِرْف روزے کو عطا ہوئی کہ اسے عبادات کا دروازہ


 

 



[1]...نہر کی صدائیں ، صفحہ : 7تا8۔

[2]...کنزالعمال ، کتاب الصوم ، جزء : 8 ، جلد : 4 ، صفحہ : 209 ، حدیث : 23586۔