Book Name:Maut Ki yad Kay Fazail

ہے  بےشک اِس میں ضرور نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لیے ۔

موت  سےفرارممکن نہیں کہ موت کا آنا یقینی ہے ، کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکتا۔ اللہ  پاک پارہ  28 سُوْرَۂ  جُمُعَہ آیت نمبر8 میں ارشاد فرماتاہے :

قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ  (پ۲۸ ، الجمعة : ۸)

ترجمۂ کنز الایمان : تم فرماؤ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تو ضرور تمہیں ملنی ہے ۔

اور پارہ  5 سُوْرَۂ  نِسَاءآیت نمبر78میں رَبِّ ذوالجلال کا   ارشاد ہے :

اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍؕ-   (پ۵ ، النسا : ۷۸)

ترجمۂ کنز الایمان : تم جہاں کہیں ہو موت تمہیں آلے گی اگرچہ مضبوط قلعوں میں ہو۔

اَمِیْـرِاَھْلِسُنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانامحمدالیاس عطارقادریدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : اے عاشقانِ رسول!اور میرے  پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یقیناًجوموت اور اس  کے بعد والےمُعامَلا ت سےصحیح معنوں میں آگاہ ہے ، وہ دنیا کی رنگینیوں اوراس کی آسائشوں  کے  دھو کے  میں نہیں پڑسکتا۔ کیا آپ نے کبھی کسی کو مرنے والے کی قَبْر میں رکھنے  کے  لئے فرنیچر تیار کرواتے ،  قَبْر میں ائیرکنڈیشن لگواتے ، رقم رکھنے  کے  لئے تجوری بنواتے ، کھیلوں میں جیتے ہوئے کپ اوردنیوی کامیابیوں کی اسناد سجانے  کے  لئے الماری بنواتے ہوئے