Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus
حضرت اِبنِ وَہَب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ سے روایت ہے کہ حضرت کَعب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اُمُّ الْمؤمنین حضرت عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کی خِدْمَت میں حاضِر ہوئے ۔ لوگوں نے رسولِ اکرم ، نورِ مُجسّم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا تذکرہ کیا تو حضرت سَیِّدُناکَعب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے فرمایا : ہر دن ستَّر(70) ہزارفِرِشتے اُترتے ہیں جو رسُولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قَبر شریف کو گھیرلیتے ہیں ، اپنے پَر بچھادیتے ہیں اور نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودشریف پڑھتے رہتے ہیں ، حتّٰی کہ جب شام پاتے ہیں تووہ(آسمانوں کی جانب) چڑھ جاتے ہیں اور ان کی طرح(دوسرے فِرِشتے)اُترتے ہیں ، وہ بھی اِسی طرح کرتے ہیں ، حتّٰی کہ جب زمین کھُلے گی توحُضُورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ستَّر(70)ہزارفِرِشتوں (کے جُھرمٹ)میں نکلیں گے جوحُضُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پہنچائیں گے۔ ([1])
امامِ عشق و مَحَبَّت ، اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ “ حدائقِ بخشش “ میں اسی بات کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے کیا خُوب ارشاد فرماتے ہیں :
ستّر ہزار صُبْح ہیں سَتّر ہزار شام
یُوں بندَگیِ زُلف و رُخ آٹھوں پہر کی ہے (حدائق بخشش ، ص۲۲۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ