Book Name:Allah Walon Ki Seerat

کہ اب ہم سے نماز معاف ہے حالانکہ ایساکیسےہوسکتا ہے۔کاش!ہمیں بھی امیرُالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ  عَنْہ اور حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ  عَنْہکے ذوقِ عبادت کا صدقہ مل جائے، شوقِ نماز مل جائے،ہم بھی اپنی نمازوں   کی حفاظت کرنے والے بن جائیں اور اے  کاش!ہماری بھی کوئی نماز بلکہ کوئی جماعت بھی قضا نہ ہونے پائے۔

اے کاش!نمازپڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم نمازکے مسائل سیکھیں،نمازکے ایسےسینکڑوں مسائل ہیں جن کا معلوم ہونا ایک نمازی کے لیے بہت ضروری ہے،ممکن ہے شیطان مردود  وسوسہ ڈالے کہ نمازکے تومسائل ہی اِتنے ہیں،اِنہیں سیکھیں کیسے؟شیطان کے اِس وارکوناکام بناتے ہوئے ہمیں ہمت کرنی چاہئے،نماز کے مسائل سیکھنے کا ذوق و شوق بیدار کرناچاہئے،دُنیوی ڈِگریاں حاصل کرنے کے لیے اِنسان کتنی کوششیں کرتاہے،کوئی بھی کام،کاروبارکرنا ہو تو پہلے اُس کو سیکھنے میں کئی کئی سال لگا دیتا ہے،غورکیجئے! کیا نماز بغیر سیکھے ہم پڑھ سکتے ہیں؟

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اِس نازک  دَورمیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے لیےاللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے،اِس نعمت کا شکر اداکرتے ہوئے ہمیں اِس مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کرخوب خوب نیکیاں کرنی چاہئیں،عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں جہاں دِیگر مختلف مَدَنی کورسز کروائے جاتے ہیں،اِنہی میں نماز کے تعلق سے صرف 7دن کا بہت ہی پیارا کورس کروایا جاتا ہے،جس کا نام ہے”فیضانِ نماز کورس“۔یہ کورس رِہائشی ہوتاہے،یعنی 7دن مکمل طورپرمجلس مَدَنی کورسز کے دیئے گئے جدول کے مطابق گزارنے کی بَرَکت سے نمازکے سینکڑوں مسائل کی معلومات جاننے کے ساتھ ساتھ نماز کا عملی طریقہ سیکھا جا سکتاہے،نمازمیں ہونے والی غلطیاں دُورکی جا سکتی ہیں۔