Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

اُس آدمی نے گندم کی 10 بوریاں،100 کلو گوشت اور20 دِرہم(چاندی کی اشرفیاں) پیش کرتے ہوئے کہا:یہ آپ کے اَہل واولاد کےلیےزندگی بھر ہر ماہ اس دن کی فضیلتکےصدقےمقررہے۔رات کو قاضی صاحب نےخواب دیکھاکہ کوئی کہہ رہاہے:نظراُٹھاکر دیکھ!جب نظراُٹھائی تو2 عالیشان محل نظر آئے،ایک چاندی اورسونےکی اینٹوں کااوردوسرا سُرخ یاقوت کاتھا۔قاضی نےپوچھا: یہ دونوں محل کس کےہیں؟ جواب ملا،اگرتم سائل کی ضَرورت پوری کردیتےتویہ تمہیں ملتے،مگرچونکہ تم نے اُسے(خالی ہاتھ) لوٹادیا تھااس لئےاب یہ دونوں محل فُلاں غیرمُسلم کے ہیں۔قاضی صاحب بیدار ہوئےتوبہت پریشان تھے۔صبح ہوئی تو غیرمسلم کےپاس  گئےاور اس سے دریافت کیا کہ کل تم نے کون سی ’’نیکی‘‘کی ہے؟اس نے پوچھا،آپ کو کیسے علم ہوا؟ قاضی صاحب نےاپنا خواب سنایااورپیشکش کی کہ مجھ سےایک لاکھ درہم لےلو اورکل کی ’’نیکی‘‘مجھے بیچ دو۔تو اس غیرمسلم نےکہا:میں رُوئے زمین کی ساری دولت لےکربھی اسےفروخت نہیں کروں گا،اللہ پاک کی رحمت و عنایت بہت خوب ہے۔یہ کہنےکے بعدوہ کلمہ پڑھ کرمسلمان ہوگیا۔(روض الریاحین،الحکایۃ السابعۃ والعشرون۔۔۔الخ، ص۲۷۵)

اے خُدائے مصطَفٰے میں ، تری رحمتوں پہ قُرباں

ہو کرم سے میری بخشش ، بَطُفیلِ  شاہِ  جِیلاں

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!بیان کردہ واقعہ سے جہاں یہ معلوم ہو اکہ عاشوراء کے دن کے بڑے فضائل ہیں، وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی مسلمان کی دِل جُوئی  کرنا،مشکل وقت میں اس کےکام آنابہت عمدہ اورربِّ کریم کاپسندیدہ عمل ہے،کسی مُسلمان کی پریشانی دُورکرنا عرش کاسایہ پانے والے اعمال میں سے ایک بہت ہی پیاراعمل ہے،جی ہاں!آئیے!قاسمِ نعمت ،مالک جنّت صَلَّی اللّٰہُ