Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اے لوگو!تمہارا رَبِّ کریم ایک ہے اور تمہارے والد ایک ہیں۔سُن لو!کسی عَرَبی کو عَجَمِی(غیرِ عَرَبی) پر،کسی عَجَمِی(غیرِ عَرَبی)کو عَرَبی پر،کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں  البتہ جو پرہیزگار ہے وہ دوسروں  سے افضل ہے،بے شکاللہ پاک کی بارگاہ میں تم میں سے زیادہ عزّت والا وہ ہے جو تم میں  زیادہ پرہیزگارہے۔( شعب الایمان، باب فی حفظ اللسان، فصل فی حفظ اللسان عن الفخربالاباء ، ۴/ ۲۸۹، حدیث: ۵۱۳۷ (

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىاری پىاری اسلامى بہنو !امامِ اہلسنّترَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِکا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اُمَّت کی آسانی اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت عِلْم کو پھیلانے کے لئے نہایت عُمدہ اور زبردست ترجمۂ قرآن”کنزُالایمان“کو زبانی لکھوادیا،جس کو عُلَمائے کرام نے بالکل شریعت کے مُطابق پایا۔

پىاری پىاری اسلامى بہنو !بےشک قرآنِ پاک اللہ کریم کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ بتانے والی ایک مکمل کتاب ہے،قرآنِ کریم دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے ہدایت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے مگر قرآن کے الفاظ کے معانی اور اس میں موجود اللہ پاک کے احکامات کو جاننے کے لئے اس کا  ترجمہ بھی ایک انتہائی ضروری ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ قرآنِ کریم کے موجودہ تمام اُردو ترجموں میں سب سے بہترین اُردو تَرجمہ”ترجَمۂ قرآن کنزُالایمان“ ہے۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم  اپنی مصروف زِندگی میں سے کچھ وَقْت نکال کرقرآنِ پاک  کی تِلاوت کرنے کا معمول بنائیں۔

شیخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطاؔر قادِری رضوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ترجمہ وتفسیر کے ساتھ روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کیلئے،اسلامی بہنوں کے لئے