Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

کرنے والے نہیں،وہ کیسے عاشقِ رسول ہیں،  جونماز سےجی چُرا کر، نماز جان بوجھ کرقضا کر کے سرکارِعالی وقار،مکے مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قلبِ پُراَنوار کے لئے تکلیف کاسبب بنتے ہیں۔یہ کون سی مَحَبَّت  اور کیسا عشق ہے کہ رسولِ بے مثال،بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَماہِ رَ مضان کے روزوں  کی تاکید فرمائیں  مگر خود کو عاشقانِ رسول کہلانے والے اِس حکمِ والا سے منہ موڑ کر ناراضیِ مصطَفٰے کاسبب بنیں ،حضورِ اکرم،نورِ مُجسّمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنمازِ تراویح کی تاکید فرمائیں  مگر سُست و غافل اُمّتیوں  سے نہ پڑھی جائے، پڑھیں بھی تو رَسماً ،ماہِ رَمَضان کے ابتدائی چند دن اور پھر یہ سمجھ بیٹھیں کہ پورے رمَضانُ المبارَک کی نمازِتراویح ادا ہو گئی۔پیارے مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ داڑھی رکھنے کا حکم فرمائیں مگرعشقِ رَسول کے دعوے دار فیشن (Fashion)کے شیدائی، دُشمنانِ سرکارجیسا چہرہ بنائیں ، کیایہی عشقِ رسول ہے؟

امیرِ اہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی،آقاکریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِس اُمّت کوکتنے پیارے اندازمیں نیکی کی دعوت اِرشاد فرمارہے ہیں،کتنے محبت بھرے اندازسے سمجھارہے ہیں:

کچھ تو کر اِحساس بھائی چھوڑ نافرمانیاں                       غم میں آقا اپنی اُمّت کے ہیں ہوتے بے قَرار

میرے غیرت مند بھائی مت منڈا داڑھی کو تُو             یاد رکھ یہ دشمنانِ مُصْطَفٰے کا ہے شِعار

چھوڑ انگریزی طریقے اور فیشن چھوڑ دے                 بھائی کرلے سُنّتوں سے خوب رشتہ اُسْتُوار

(وسائل بخشش مرمم،ص۲۲۰)

آئیے!مل کر نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی،آج  سے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ ادا کریں گے،ماہِ رمضان کا کوئی روزہ قضا نہیں ہونے دیں گے، زکوٰۃ فرض ہوئی تو پوری ادا کریں گے،حج(Hajj)فرض ہوا تو ادائیگی میں تاخیر نہیں کریں گے،ناجائز فیشن کے قریب بھی نہیں جائیں گے،نامحرموں سے شرعی پردہ کریں گے،فلمیں ڈرامے نہیں دیکھیں گے،گانے باجے نہیں سنیں گے،والدین کا دل نہیں دکھائیں گے،اللہ پاک اور بندوں کے حقوق کے