Book Name:Mufti Farooq or Naikeyoun ke Hirs

بھرےاجتماع میں  مبلغِ دعوتِ اسلامی کابیان پھر ذِکْرُ اللہ اورآخر میں  رقت انگیز دعانے توان  کےدل کی دنیاہی بدل دی۔   اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! انہوں نےسچے دل سےتوبہ کی اور سُنّتوں بھری زندگی بسرکرنے کیلئے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔  

ہے تجھ سے دعا ربّ اکبر! مقبول ہو’’فیضانِ سُنّت‘‘

 

مسجد مسجد گھر گھر پڑھ کر،        اسلامی بھائی سناتا رہے

  (وسائل بخشش مرمم،        ص۴۷۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  مفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  بہت ہی باکمال شخصیت تھے،  یہی وجہ ہے کہ آپ بیک وقت کئی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،  درسِ نظامی کے بہترین مدرس  (Teacher) تھے،  زبردست عالم تھے،  تجربہ کار مفتی تھے،        ایک کامیاب اِمام ہونے کے ساتھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن بھی تھے مگر اس کے  باوجود آپ کی شخصیت میں عاجزی و انکساری نمایاں طور پر نظر آتی تھی،  آپ کی زیارت سے فیض یاب ہونے والے اسلامی بھائی اس بات کے گواہ ہیں کہ مفتی صاحبرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ عاجزی وانکساری کے پیکر تھے ۔    بالخصوص آپ خادمین اسلامی بھائیوں سے بڑی محبت سے پیش آیا کرتے تھے،  خادم کو گویا بھائی سمجھتے اور اس کی عام آدمی سے زیادہ قدر کیا کرتے۔   بڑی راتوں وغیرہ کے اجتِماعات میں بھی منچ  (اسٹیج) پر تشریف نہ لاتے تھے۔   گلشن ِ اقبال باب المدینہ   (کراچی ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ مفتی صاحبرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اتنے سادہ طبیعت تھے کہ مجھے ایسا ہی لگتا تھا کہ میں ایک عام اسلامی بھائی کے ساتھ ہوں،  چاہے علاقے میں ہوں یا مدنی قافلے میں سفر پر ہوں ہر جگہ سادگی اور عاجزی،  آپ کی سادگی دیکھ کر کوئی یہ محسو س نہیں کرسکتا تھا کہ یہ اتنے بڑے مفتی صاحب ہیں۔    ایک اور اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ مفتی محمد فاروق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جمعرات کو بعدِ اجتماع سنّتیں سیکھنے سکھانے کےمدنی  حلقوں میں بھی شرکت فرمایا کرتے تھے ۔    کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میں نے کئی نئے اسلامی بھائیوں کو علاقے میں آپ کا تعارف عالم ومفتی کے لحاظ سے کرایا توآپ عاجزی کرتے ہوئے فرماتے کہ میں مفتی نہیں ہوں۔   ایک مرتبہ بڑے پیار سے سمجھایاکہ” آپ جب میرا تعارف اس طرح سے کرا دیتے ہیں تومیں اتنا فری ہو کر مدنی قافلے و دیگر مدنی کاموں کی