Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

اپنے اہلِ بیت سے بغض رکھنے  پر وعیدیں  ارشاد فرمائی ہیں۔ آئیے عبرت کے لیے 3وعیدیں سنتے ہیں  :

  -1جو اہلِ بیت سے مُحَارَبَہ  (جنگ)  کرے میں اس کامُحَارِب  (جنگ کرنے والا)  ہوں اور جوان سے صلح کرے، اس کی مجھ سے صلح ہے۔  (سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب فضل فاطمۃ رضی اﷲعنہا، ۵ /  ۴۶۵، حدیث  : ۳۸۹۶)  

  -2خبردار!جو شخص اہلِ بیت کی بغض و عداوت پر مرا، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا۔ ”یہ اللہ پاک کی رحمت سے ناامید ہے۔“  (الشرف المؤبد،ص۷۹)  

  -3جو شخص اہلِ بیت سے بُغض یا حسد کرے گا، اسے قِیامت کے دن حوضِ کوثر سے آگ کے چابکوں سے دُور کیا جائے گا۔  (کنزالعمال،کتاب الفضائل ، الجزء الثانی عشر ،۶ /  ۴۸،حدیث  : ۳۴۱۹۸)  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غور کیجئے! اہلِ بیتِ کرام سے بغض اور دشمنی کتنی ہلاکت خیز ہے کہ جو ان سے جنگ کرے گویا وہ آقا کریم،رؤف و رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے جنگ کرنے والا ہے اور ایسا شخص جب مر جائے گا تو قیامت کے دن اللہ پاک کی رحمت سے دُور کر دیا جائےگا اسی طرح کل بروزِ قیامت ایسے شخص کو حوضِ کوثر  سے آگ کے کوڑے مار مار کر دُور کر دیا جائے گا وہ حوضِ کوثر کہ جس سے نیک لوگ سیراب ہو رہے ہوں گے اور دستِ شاہِ کوثر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے لبالب جام پی رہے ہوں گے۔ یہ کتنی بڑی بدنصیبی ہے۔ اللہ  پاک اہلِ بیت کی محبت سے ہمارے دلوں کو آباد فرمائے اور مرتے دم تک ہم اسی محبت پر قائم و دائم رہیں اور کل بروزِ قیامت اہلِ بیتِ کرام کے ناناجان ، سرورِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت سے بھی بہرہ مند ہوں اور آپ کے ہاتھوں سے آبِ