Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

میں مبتلا دِکھائی دیتاہے،مثلاً٭کسی کا قریبی عزیز یا بچہ فوت ہوگیا تو بے صبری،علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے جوان بیٹے یا بیٹی کی موت پرتوشایداِس قدربے صبری ہوتی ہوگی کہ مَعَاذَاللہ کفریہ کلمات تک بھی بَک دِیے جاتےہوں گے٭آپریشن (Operation) کروایا مگر ناکام ہوگیاتو بے صبری،٭بیماری آگئی تو بے صبری٭کسی کی کوئی چیز گم ہو گئی توبے صبری٭بجلی چلی گئی تو بے صبری،٭پانی بند ہوگیا تو بے صبری،٭جنریٹر خراب ہوگیا تو بے صبری،٭گاہک کم ہوگئے تو بے صبری، ٭تنخواہ یاکمیٹی ملنے میں تاخیرہوگئی توبے صبری،٭ٹریفک جام ہوگیا تو بے صبری،٭گاڑی پنکچر ہوگئی تو بے صبری،٭کھانے وغیرہ میں نمک،مِرچ کم یا زیادہ ہوگیا تو بے صبری،٭کوئی کڑوی چیز مُنہ میں آگئی تو بے صبری، ٭ٹھنڈے یا میٹھے پانی کی جگہ سَادہ یاکھارا پانی مِلا تو بے صبری،٭ ناشتہ یا کھانا وقت پر نہ ملا تو بے صبری،٭گرمی یا سردی بڑھ گئی تو بے صبری،٭ریل یا جہازوغیرہ  کی ٹکٹیں وقت پر نہیں ملیں تو بے صبری ،٭سواری نہیں مل رہی تو بے صبری،٭کسی نے لفٹ نہیں دی تو بے صبری،٭بیان کرنے یا نعت پڑھنے کا موقع نہیں دیا گیا تو بے صبری،٭کسی نے دل  دُکھادیا تو بے صبری،٭اچھی نوکری نہیں مل رہی تو بے صبری،٭اچھا رشتہ نہیں مل رہا تو بے صبری،٭اچھا مکان نہیں مل رہا تو بے صبری، ٭موبائل کےسگنل نہیں آرہے یا نیٹ نہیں چل رہا تو بے صبری،٭کسی نے شادی بیاہ یا ولیمے میں نہیں بُلایا تو بے صبری،٭کسی نے بات سُن کر ٹال دی تو بے صبری،٭فریج،موبائل، پانی کی موٹر یا اِستری وغیرہ کوئی چیز خراب ہوگئی تو بے صبری،٭کسی سےقرضہ مانگا مگر نہ ملا یا رقم اُدھار دی واپس نہ ملی تو بے صبری،٭کسی سے پانی مانگا مگر اس نے منع کردیا تو بے صبری، ٭مسجد سے جُوتے چوری ہوگئے تو بے صبری،٭جیب کٹ گئی تو بے صبری،٭ کسی کی کال رِیسیونہ ہوئی تو بے صبری،٭ کرائے دار نے کرایہ دینے میں تاخیر کردی تو بے صبری،٭کسی کے یہاں مہمان بن کر گئے اور اس نے خاطر خواہ