Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

ہی بعض نادان تو یہ بھی کہتے سُنائی دیتے ہیں کہ”نہ جانے مجھ سے ایسی کیا خطا ہوئی ہے،مجھ سے ایساکون ساگناہ ہواہےکہ جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے۔!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہرہر لمحہ گناہ کی کثرت اوربھرمارکے باوجود ، افسوس ہیں ان پر  جو  یہ کہہ رہے ہیں کہ آخر" مجھ سے ایساکون ساگناہ ہواہے کہ جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے۔!

کیا نمازیں قضا کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاماہِ رمضان کے فرض روزے بِلاعذرِ شرعی  چھوڑدینا کوئی گناہ نہیں؟کیامُسلمانوں کی بِلاعذرِ شرعی دِل آزاریاں کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاقتلِ ناحق کرنایا کروانا کوئی گناہ نہیں؟کیاجادُو کرواکرکسی کوتکلیف میں ڈالنا کوئی گناہ نہیں؟کیازکوٰۃ فرض ہونے کے باوجودادانہ کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاوالدین کی نافرمانی ودِل آزاری کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاسُود کالیَن دَین کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیایتیم کا مال ظلماً کھانا کوئی گناہ نہیں؟کیاجھو ٹ اوردھوکے کا سہارالےکرکسی کو نقصان پہنچانا کوئی گناہ نہیں؟کیاشراب نوشی ،تکبُّر اورخودپسندی کوئی گناہ نہیں؟کیازکوٰۃ کے مال میں خیانت کرکے اپنی آخرت کو بربادکرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاچوری کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاخودکشی کرکے اپنی جان کو ہمیشہ کے لیے ہَلاکت میں ڈالنا کوئی گناہ نہیں؟کیامَردوں کاعورتوں کی طرح اورعورتوں کا مَردوں کی طرح فیشن اِختیارکرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاپیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا کوئی گناہ نہیں؟کیارِیاکاری کرکے اپنے نیک اعمال کو ضائع کر دینا کوئی گناہ نہیں؟کیالوگوں کی پوشیدہ باتیں سُننا کوئی گناہ نہیں؟کیاعورت کا شوہر کی نافرمانی کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیااپنے رِشتہ داروں سےقطعِ رحمی(بِلاعذرِ شرعی تعلقات ختم کرنا)کرنا کوئی گناہ نہیں؟کیاچُغلی کے ذریعےمحبتوں کو چُرالینا کوئی گناہ نہیں؟کیانوحہ کرنا(یعنی کسی کےمرنے پرچیخنا چلّانا کپڑے پھاڑنا بال نوچنا سینہ پیٹنا اور ناشکری کے کلمات زبان پر لانا)کوئی گناہ نہیں؟کیامُسلمان کو بِلاعذرِ شرعی اذیّت دینااور بُرا بھلا کہنا کوئی گناہ نہیں؟کیااولیاءُ اللہ کواذیّت دینا اوران سے دُشمنی رکھنا کوئی گناہ نہیں؟ کیا مردکاریشمی