مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں

ماہنامہ صفر المظفر1439

مدنی مذاکروں کی بہاریں : عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں یکم محرّم الحرام 1439ھ کی پہلی تاریخ  سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوا جو محرم الحرام کی گیارہویں شب تک جاری رہا۔ بعد نمازِ عشا ہونے والےان مدنی مذاکروں میں تلاوت و نعت کے بعدسنتوں بھرا بیان ہوتا پھر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّا ر قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پھول عطا فرماتے۔ براہِ راست (Live)مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی (Off Air) مدنی مذاکرہ بھی ہوتا نیز خوش نصیب عاشقانِ رسول امیرِ اہلِ سنت  کے ساتھ سحری کرکے نفلی روزوں کی بھی سعادت پاتے رہے۔ ان مدنی مذاکروں کی برکت پانے کے لئے پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں سے دس (10) ہزار سے زائد اسلامی بھائی عالمی مدنی مرکز حاضر ہوئے۔ ان مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئےجنیدی کابینات (سکھر ، گھوٹکی ، گمبٹ ، روہڑی وغیرہ) ، صِدّیقی کابینات (لالہ موسیٰ ، گجرات ، گوجرانوالہ ، ضیاء کوٹ (سیالکوٹ) ، نارووال وغیرہ) ، خیبر پختون خواہ(KPK) کے مختلف شہروں ، زم زم نگر حیدر آباد ، مدینۃُ الاولیاء ملتان ، مرکزُالاولیاء لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد وغیرہ سے اسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جبکہ صِدّیقی کابینات سے بابُ المدینہ آنے کے لئے خصوصی ٹرین چلائی گئی۔ عاشورہ  کے موقع پر مدنی قافلے : حضرت سیّدنا امام حسین  رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ  اور آپ کے رُفقا کی قربانیوں کو عملی طور پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے  عاشورہ (10 محرم الحرام) کےموقع پر بڑی تعداد میں اسلامی بھائی مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔ اس سال(1439ھ)  عاشورہ کے موقع پر پاکستان میں کم وبیش 90 ہزار اور ہند میں 7218 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت پائی  جبکہ دیگر ممالک میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کثیرتعداد اس کے علاوہ ہے۔ دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق پاکستان بھر میں کم و بیش  ایک ہزار ڈویژن  ہیں جن میں سے بابُ المدینہ کراچی کے ایک ڈویژن(لائنز ایریا) سے مدنی قافلوں میں سفر کے لئے خصوصی ٹرین کی ترکیب بنائی گئی جس کا نام امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے “ عاشورہ ٹرین “ رکھا۔

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

علما و مشائخ سے ملاقاتیں: دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما و المشائخ کے ذمہ داران اور دیگر مبلغین نے گزشتہ مہینے 1588عُلَما و مشائخ اورائمہ کرام سے ملاقات کرکے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور دیگر کُتُب و رسائل نذر کئے۔ جن حضرات سے ملاقات کی گئی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: پنجاب: ٭پیر زادہ مولانا ثاقب رضا مصطفائی (جامعۃ  المصطفٰے گوجرانوالہ) ٭مولانا محمد عثمان نقشبندی (جامعہ مجددیہ لاثانیہ نارووال ) ٭پیر سیّد عظمت علی شاہ نقشبندی (آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف علی پور چٹھہ ضلع حافظ آباد)  ٭پیرمحمد عبداللہ جیلانی (جامعہ اشرفیہ گجرات ) ٭علّامہ اشرف چشتی (دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین  ) ٭علّامہ گل محمد سیالوی (ضیاء قمرالاسلام تلہ گنگ ضلع چکوال) ٭مفتی جمیل احمد صدیقی (جامعہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف ضلع منڈی بہاؤالدین) ٭مولانا قاضی احمدحسن چشتی (خطیب جامع مسجد حامد شاہ  گلزارِطیبہ سرگودھا) ٭مولانا فضل الرحمٰن قادری اوکاڑوی (جامعہ حنفیہ اشرف المدارس اوکاڑہ) ٭ڈاکٹر مفتی مظہر فرید شاہ (جامعہ فریدیہ ساہیوال) ٭ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی (جامعہ قادریہ رضویہ تعلیم القرآن جڑانوالہ ضلع سردارآبادفیصل آباد) ٭مفتی محمد عارف خورشیدی (دارالافتاء جامعہ نعیمیہ  مرکزالاولیاء لاہور) ٭پیر منور حسین جماعتی (آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف ضلع نارووال) ٭مفتی محمداکمل قادری (دارالافتاء جامعہ نعیمیہ  مرکزالاولیاء لاہور) ٭قاری اطہر گولڑوی (نورالمدارس چشتیاں شریف ضلع بہاولنگر) کشمیر:٭مولانا ابوالکرم احمدحسین قاسم الحیدری (غوث آباد سہنسہ ضلع کوٹلی کشمیر)  بابُ المدینہ کراچی : ٭حضرت مولانا ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی(جامع مسجدگلزارِ حبیب مسجد،باب المدینہ کراچی)مدنی مراکز میں شخصیات کی آمد:  فقیہُ الَّنفس حضرتِ علّامہ مولانا مفتی مطیعُ الرحمن رضوی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی جامعۃ المدینہ فیضانِ آلِ رسول وِیراوَل گجرات (ہند) میں تشریف آوری ہوئی ٭مفتی ہاشم خان قادری (جامعہ غوثیہ بلوچ سدھنوتی کشمیر) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نرناہ غوث آباد (سہنسہ) ضلع کوٹلی کشمیر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر آپ نےجامعۃ المدینہ  کا  دورہ بھی فرمایا اور اپنے  تأثرات بھی عطا فرمائے ٭پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز صاحب نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیا لاہور کا دورہ  فرمایا نیز مجلس رابطہ  (دعوتِ اسلامی)کی دعوت پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں سعید غنی (MPAکراچی)، ممتاز احمد مانیکا (ASPنیو ٹاؤن) اور مُعید انور (DMCایسٹ کراچی) کی آمد ہوئی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں ڈپٹی میئر  رانا مقصود احمد کی آمد ہوئی۔  شخصیات سے ملاقات: دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ(دعوت ِاسلامی) کے ذمّہ داران نے گزشہ ماہ جن شخصیات سے ملاقات کرکے نیکی کی دعوت اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: محسن شاہنواز رانجھا (وزیر مملکت قانون و انصاف)  ٭سردار سرفراز خان ڈومکی (صوبائی وزیر فشریز بلوچستان) ٭سردار عاصم (چیئرمین ضلع کونسل گلزارطیبہ سرگودھا) ٭ملک محمد اکرم (سینیئر صحافی، کوئٹہ بلوچستان) ٭بادانی خان بگٹی (قبائلی شخصیت، سوئی بلوچستان) ٭ساجد  خان (DIGسبّی ریجن بلوچستان) ٭شہبا ز خان (ریٹائرڈ SPڈیرہ اللہ یار بلوچستان) ٭محمد سلیم خان کھوسہ (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صحبت پور بلوچستان) ٭عمران خان باروزئی (سماجی شخصیت،سبّی بلوچستان) طلبائے کرام کی ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت: مختلف مقامات پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں گزشتہ مہینے سنّی جامعات اور مدارس کے تقریباً1340 طلبائے کرام کی شرکت ہوئی۔

 

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کا تربیتی اجتماع: 14ستمبر2017ء بروز جمعرات ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع کے بعد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، سردار آباد (فیصل آباد )میں پنجاب،خیبر پختون خواہ، گلگت اور کشمیر کےسو (100)سے زائد سنّی جامعات و مدارس کے ذمّہ داران  اور مجلس کے دیگر اسلامی بھائیوں کا تربیتی اجتماع ہوا۔جس میں سینکڑوں ذمّہ داران اور علمائے کرام نے شرکت کی ۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ و رکنِ شوریٰ نے  تربیّت فرماتے ہوئے نیکی کی دعوت کی اَہمیت کو اجاگر فرمایا اور مدنی کاموں میں اضافے کی ترغیب دلائی۔مجلس مزاراتِ اولیا کی کاوشیں: بابُ المدینہ کراچی  کے مشہور بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کے 12سو 87ویں عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت قراٰن خوانی اور  سُنَّتوں بھرے اِجتماع کا اِنعقاد کیا گیا۔ رکنِ شوریٰ و نگران مجلس بیرونِ ملک نے بیان کرتے ہوئے اولیائے کرام کی شان اور مزارات پر حاضری کے آداب بیان کئے نیز بیان کے بعد مزار شریف پرحاضر ہوکر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر محکمۂ اوقاف کے مینیجر(Manager)احمد علی اُنڑ  اور مزار انتظامیہ کے نگران زاہد حسین نے  مجلس مزاراتِ اولیا کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا  ٭بابُ المدینہ کراچی کےعلاقے گِزری میں حضرت سیّدنا مصری شاہ غازی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کے عرس کے موقع پر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قراٰن خوانی اور اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے سُنَّتوں بھرا بیان فرمایا، زائرین کی کثیر تعداد نے شریک ہوکربرکتیں پائیں  ٭حضرت سیّدنا بابا فریدُ الدین  گنجِ شکر علیہِ رحمۃُ اللہِ الاکبرکے7سو 75ویں عرس مبارک کے موقع پر پاکپتن شریف  (پنجاب )میں اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا اور زائرین میں مدنی رسائل تقسیم کئے گئے نیز اسلامی بھائیوں نے قراٰن خوانی اور مزار شریف پر حاضری کی سعادت بھی پائی  ٭1تا 10محرم الحرام1439ھ سلطانُ العارِفِین حضرت  سیدناسخی سلطان باہو رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا سالانہ عرس مبارک  شور کوٹ(ضلع جھنگ ،پنجاب) میں مُنعقِد ہوا جس میں صاحبِ مزار کی برکتیں پانے کے لئے لاکھوں عاشقانِ رسول نے حاضری دی ۔ اس موقع پر نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے مزار شریف  کے اَطراف کی مساجد میں کثیر عاشقانِ رسول کے  مدنی قافلوں کی ترکیب تھی جو مدنی دورہ اور چوک درس وغیرہ  دیتے رہے۔ عرس کے آخری دن مزار شریف پر قراٰن خوانی اور اجتماعِ ذکر و نعت کاسلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی  نے بیان فرمایا نیز تقسیمِ رسائل کا بھی  سلسلہ ہوا۔ مدرسۃُ المدینہ کا تربیتی اجتماع: قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کےشعبے مدرسۃُ المدینہ کی ملک و بیرون ِ ملک  دوہزارپانچ سوپچاسی(2585) شاخیں ہیں جن میں تقریباً ایک لاکھ اکیس ہزار نو سو اکہتّر (121971)مدنی منّے اور مدنی منّیاں قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ مدرسۃ ُالمدینہ کے ذریعے اب تک تقریباً 70 ہزار مدنی منے اور مدنی منیاں حفظِ قراٰن نیز 2لاکھ کے  لگ بھگ ناظرہ قراٰن شریف پڑھنے کی سعادت پاچکے ہیں۔مدنی مُنّوں کے مدرسۃُ المدینہ میں تقریباََ چار ہزارسات سو(4700)  قاری صاحبان خدمتِ  تعلیمِ قراٰن میں مصروفِ عمل ہیں۔ان قاری صاحبان اور مدرسۃُ المدینہ کے دیگر ذمّہ داران کا تربیتی اجتماع 17،16،15 ستمبر2017ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار بمطابق  25،24،23 ذوالحجۃ الحرام 1438 ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہوا۔شیخِ طریقت امیرِِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین نے شرکا کی تربیت فرمائی۔جامعات المدینہ کے ناظمین کا تربیتی اجتماع:  10،9،8 ستمبر 2017ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار بمطابق 18،17،16 ذوالحجۃ الحرام1438ھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں بلوچستان،بابُ الاسلام سندھ اور جنوبی پنجاب کے جامعاتُ المدینہ کے ناظمین کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ،نگرانِ شوریٰ اور خود شیخِ طریقت  امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے بنفسِ نفیس تربیّت کے مَدَنی پھول عطا فرمائے۔ شوبز(Showbiz)تربیتی اجتماع: دعوتِ اسلامی کی”مجلس اِصلاح برائے فنکار“کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں شوبز سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے لئے 24،23 ستمبر 2017ء بروز ہفتہ اتواربمطابق3،2محرم الحرام 1439ھ دو دن کا تربیتی اجتماع منعقِد کیا گیا۔کامیڈین عمر شریف سمیت شوبز سے وابستہ کثیر اسلامی بھائی تربیتی اجتماع میں شریک ہوئے جنہیں     شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ، نگرانِ شوریٰ اور دیگر مبلغین نے مختلف اوقات میں مدنی پھول عنایت فرمائے۔مَدَنی چینل کے عملے کا تربیتی اجتماع: 21ستمبر 2017ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدنی چینل کے عملے کا تربیتی اجتماع ہوا۔رکنِ شوریٰ و نگران مجلس بیرونِ ملک نے مدنی عملے کی تربیّت فرماتے ہوئے رزقِ حلال کی اَہمیت کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔ متفرق تربیتی اجتماعات: ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں مساجد کے امام صاحبان کیلئے تربیتی اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی ٭مرکزالاولیاء لاہور میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی انعامات کی برکات سے آگاہ کیا اور ان پر عمل کرکے مستقل فکرِ مدینہ کرنے(مدنی انعامات کا رسالہ بھرنے) کی ترغیب دلائی، اس موقع پر مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے  ٭مرکز الاولیاء لاہور میں نیز اسلام آباد، فتح جنگ،واہ کینٹ  اور اٹک کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا، اراکینِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں کی تربیّت فرماتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے،مَدَنی کاموں کو مضبوط کرنے  اور عاشورا کے موقع پر مدنی قافلوں میں سفر کرنے ،کروانے کی ترغیب دلائی۔ سُنَّتوں بھرے اجتماعات: ٭شکر گڑھ (ضلع نارووال،پنجاب)  کے نواحی علاقے کی جامع مسجد غوثیہ نوشاہیہ قادریہ میں  منعقِدہ سُنَّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ نے بیان فرمایا، کثیر عاشقانِ رسول نے شریک ہوکر مدنی پھول حاصل کئے  ٭بابُ المدینہ کراچی کے علاقے  اورنگی ٹاؤن کی مسجد” فیضانِ عطار“ میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت سُنَّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے سُنَّتوں بھرا بیان فرمایا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں بھی خصوصی (یعنی گونگے، بہرے اور نابینا) اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا۔ ٭مجلس دارُالمدینہ کے تحت آرٹس کونسل راولپنڈی میں سُنَّتوں بھرا اجتماع منعقِد کیا گیا  جس میں ڈاکٹرز ،انجینئرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،رکنِ شوریٰ نے سُنَّتوں بھرا بیان فرمایا  ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ روات ( ضلع  اسلام آباد،پنجاب) میں ہونے والے شخصیات اجتماع میں رکنِ شوریٰ نے سُنَّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حضرت سیّدنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی  ٭مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ حاجی ابُو البِنْتَین حسان رضا عطاری نے ضیا کوٹ (سیالکوٹ) میں سُنَّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا نیز شخصیات مدنی حلقے میں شرکت کرنے کے علاوہ جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کی تربیت بھی فرمائی۔ ابُو البِنْتَین نے پاک پتن شریف میں بابا فریدُ الدین گنج شکر علیہِ رحمۃُ اللہِ الاکبر کے مزار شریف پر بھی حاضری دی  ٭مجلس ڈاکٹرز اور مجلس شُعبۂ تعلیم  کے تحت مرکزالاولیاء لاہور، ننکانہ اور منڈی وَاربرٹَن میں شُعبۂ طب (Medical) سے وابستہ اسلامی بھائیوں اور اساتذہ کے لئے سُنَّتوں بھرے اجتماعات منعقِد کئے گئے جن میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شریک ہوکرمدنی پھول حاصل کئے۔ مرکزالاولیاء لاہور میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولز میں مدنی دورے کا سلسلہ  بھی ہوا جس میں اسکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز سے ملاقات کرکے نیکی کی دعوت پیش کی گئی  ٭پنڈی گھیپ (ضلع اٹک پنجاب)میں تاجر اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے رزقِ حلال کی اَہمیت پر بیان فرمایا، کثیر اسلامی بھائیوں نے  شرکت کی۔ سرپرست اجتماع: مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت مرکزُ الاولیاء لاہور میں سرپرست اِجتماع منعقِد ہواجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سُنَّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی منّوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے مدنی حلقے: ٭بحریہ ٹاؤن (بابُ المدینہ کراچی )میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز کیماڑی بابُ المدینہ کراچی میں ایک کشتی پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ٭مرکزُالاولیاء لاہور میں شخصیات مدنی حلقہ منعقِد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت سے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے ٭ڈاکٹرز مجلس کے تحت مرکزُالاولیاء لاہور میں گورنمنٹ جناح اسپتال، گورنمنٹ شیخ زید اسپتال  اور گورنمنٹ شاہدرہ اسپتال میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کی اور تحفے میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“  بھی پیش کیا۔ ٭شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے مین ہاسٹل میں مدنی حلقہ منعقِد کیا گیاموبائل مکتبۃ ُالمدینہ کا آغاز: مکتبۃُ المدینہ کے کُتُب و رسائل کو عام کرنے کے لئے بابُ المدینہ کراچی کے بعد اَب مرکزُالاولیاء لاہور میں بھی موبائل مکتبۃُ المدینہ کا آغاز ہوچکا ہے جس کے ذریعے مختلف علاقوں میں جاکر مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعات ہدیۃً عام کرنے کا سلسلہ ہوگا۔مجلس ذرائع آمد و رفت کے مدنی کام: نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کی جو مجالس سرگرمِ عمل ہیں ان میں سے ایک مجلس ذرائع آمدو رَفت بھی ہے۔اس مجلس کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے: ٭ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ مسلمانوں کو درست قراٰنِ پاک پڑھانے اور فرض علوم سکھانے کے لئے مختلف مقامات پر 107مدرسۃ ُالمدینہ بالغان لگائے جاتے ہیں جن میں تقریباً 375اِسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں ٭حسبِ ضرورت مختلف  بس اسٹاپس وغیرہ پر مساجد اور جائے نماز کا اِہتمام اور اِمام صاحبان کا تقرُّر کرکے باجماعت نمازوں کی ترکیب بنائی جاتی ہے ٭بسوں وغیرہ میں گانے باجوں، فلموں ڈراموں کے بجائے نعت شریف اور سُنَّتوں بھرے بیانات وغیرہ چلانے کی ترکیب بھی بنائی جاتی ہے۔مجلس تاجران برائے گوشت فروش: مجلس تاجران برائے گوشت فروش کے تحت مرکزُالاولیاء لاہورکےگوشت فروش اسلامی بھائی راہِ خدا میں سفر کرکے رحمت آباد(ایبٹ آباد خیبرپختون خواہ) پہنچے جہاں ان کے لئے 7دن کے فیضانِ نماز کورس کی ترکیب ہوئی۔مجلسِ تعمیرات کی کاوشیں: عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بننے والی مساجد،جامعات اور مدارس  کے حوالے سے شرعی ،تنظیمی اور تعمیراتی راہنمائی لینے کے بعد ان کی تعمیرات کے جملہ معاملات  کی ذمّہ داری مجلسِ تعمیرات کے پاس ہے۔ تعمیرات کے جملہ اُمور کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے”ڈیزائن سیکشن“قائم ہے نیز اس فن کے مختلف ماہرین کی تجربہ کار ٹیم بھی موجود ہے۔ تادمِ تحریر صرف پاکستان میں مجلس تعمیرات  کے تحت221 مدنی مراکز فیضانِ مدینہ، 458 دیگر مساجد، 78 جامعۃُ المدینہ(للبنین و  للبنات)  اور 151 مدرسۃُ المدینہ(للبنین  و للبنات)  یعنی مجموعی طور پر تقریباً 908 منصوبے (Projects) زیرِ تعمیر ہیں جبکہ بعض مقامات پر مالی مسائل کے باعث عارضی طور پر تعمیراتی کام رُکا ہوا ہے۔”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے قارئین سے گزارش ہے کہ رضائے الٰہی پانے اور اپنے عزیز و اَقرِبا کے ایصالِ ثواب کے لئے اس مجلس تعمیرات (دعوتِ اسلامی)کے ذمّہ داران سے رابطہ کرکے حسبِ استِطاعت  مالی تعاون فرمائیں۔اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ کی علمی  کاوشیں: عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃُ العلمیہ میں تادمِ تحریر کم و بیش37کتب و رسائل پر کام جاری ہے۔ ستمبر2017ء میں مکتبۃُ المدینہ سے شائع ہونے والی کُتب و رسائل:(1)پیری مریدی کی شرعی حیثیت(فیضانِ مدنی مذاکرہ ،قسط:19) (2)مدنی دورہ (3)بہارِ نیّت (کتابُ النِّیّات کااُردوترجمہ)۔ اِشاعت کے لئے بھیجی جانے والی کُتب و رسائل:(1)انبیا و اولیا کو پکارنا کیسا؟(فیضانِ مدنی مذاکرہ، قسط:25) (2)تحفے میں کیا دینا چاہئے؟ (فیضانِ مدنی مذاکرہ ، قسط:26) (3)تنگدستی اور رزق میں بے برَکتی کے اَسباب(فیضانِ مدنی مذاکرہ، قسط:27)، بیاناتِ دعوتِ اسلامی (حصہ :1)  اور فیضانِ ریاضُ الصالحین(جلد:4)

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف کورسز:٭ 8 تا 19 ستمبر 2017ءکو بابُ المدینہ کراچی، سردارآباد (فیصل آباد)،گجرات، زَم زَم نگر حیدر آباد، گلزارِ طیبہ (سرگودھا) اور اسلام آباد میں12دن کامدنی کام کورس ہوا، 102 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں،اس کورس میں مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔ ٭ 22 ستمبر 2017ءسےانہی6شہروں میں12دن کا”اسلامی زندگی کورس“ کروایا گیا ، 121 اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔اس كورس میں  تجويد و مخارج كے ساتھ درست قراٰن پڑھانے کے علاوہ ضروری شرعی مسائل  اور معاملات سے متعلّق تربیّت کی جاتی ہے۔

جامعۃُ المدینہ للبنات کا تربیتی اجتماع: 21ستمبر 2017ء بروز جمعرات بمطابق 29ذوالحجۃ الحرام 1438ھ جامعۃُ المدینہ للبنات کے مدنی عَملے  کا تربیتی اجتماع ہواجس میں نگرانِ شوریٰ حضرت مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مدَّظلّہُ العالی ، نگرانِ پاک انتظامی کابینہ  اور رکنِ شوریٰ نے بذریعہ لنک اسلامی بہنوں کی تربیّت فرمائی۔ اس تربیتی اجتماع میں پاکستان کی642جبکہ بیرونِ ملک کی12 جامعاتُ المدینہ  للبنات کے مدنی  عملے کی شرکت ہوئی ۔

اسکولوں کی طالبات  اور عَملے میں مدنی کام: بابُ الاسلام سندھ کے دو شہروں کوٹری اور ماتلی میں  مجلس شعبۂ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکولز میں درس اِجتماع اور مَدَنی انعامات پر عمل کا سلسلہ ہے نیز طالبات کی شرعی و اَخلاقی تربیّت کے لئے دَرَجات(Classes) میں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتابوں ”مدنی نصاب“، ”سنّتیں و آداب“اور ”اِسلامی بہنوں کی نماز“سے سکھانے کی ترکیب بنائی گئی۔

شخصیات سے ملاقاتیں: ذِمّہ دار اسلامی بہنوں نے بابُ الاسلام سندھ کے شہر جامشوروکے  LMS ہاسٹل  میں میڈیکل کے شعبے سے  تعلّق رکھنے والی شخصیات(خواتین) سے ملاقات کرکے اِنہیں دعوتِ اِسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا  جس کی بَرکت سے ہاسٹل وارڈن نے اپنے ہاسٹل میں ماہانہ درس اجتماع کروانے  کی نیّت کی۔بابُ المدینہ کراچی اور مرکزُ الاولیاء لاہور میں بھی شخصیات(خواتین)سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں ریٹائرڈ لیکچرار، ڈاکٹر اور گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ  میں   کمپیوٹر  ٹرینر (Computer Trainer ) اِسلامی بہنیں بھی شامل ہیں۔

ہفتہ برائے دُعائے صحّتاسلامی بہنوں کی عالمی مجلسِ مُشاوَرَت کی اجازت سے 8 تا 14 ستمبر 2017ء کوملک و بیرونِ ملک اِسلامی بہنوں میں ہفتہ برائے دُعائے صحّت منایا گیا۔ ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے بیمار اسلامی بہنوں کی دِلجوئی کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر عِیادت کی اور ہفتہ وار اِجتماعات میں بیمار اِسلامی بہنوں کی صحّت یابی کے لئے خُصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔

اجازت کی ضرورت ہے

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ  الرَّحمٰن سوداگر  حاجی اکبر خاں کے یہاں دعوت پر تشریف لے گئے، وہاں کھانے میں قورمہ تھا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو قورمہ روٹی کے ساتھ اچھا معلوم ہوا تو حاجی اکبر خاں سے فرمایا: خان صاحب! یہ قورمہ میں پی سکتا ہوں؟ اکبر خاں نے ہاتھ جوڑ کر عرض کی: حضور! اجازت کی کیا  حاجت ہے اور حاضر  کروں گا، اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزّتنے فرمایا: شوربہ ترکاری، روٹی یا چاول کے ساتھ کھانے کے لئے دسترخوان پر رکھی جاتی ہے، پینے کے لئے نہیں، پینا صاحبِ خانہ کا مقصد نہیں ہوتا، اس لئے اجازت کی ضرورت ہے۔ (اکرام امام احمد رضا ، ص97)

جلوسِ فاروقی

امیرُ المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے یومِ عرس  یکم محرم الحرام کے موقع پر شیخِ طریقت  امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کی ترکیب فرمائی نیز مدنی پھول بھی عنایت فرمائے۔ محرم الحرام کی پہلی رات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد اور مدنی مذاکرے سے پہلے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی)میں ”جلوسِ فاروقی“ کا سلسلہ بھی ہوا۔

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

برما کے مظلوم مسلمانوں کی خیر خواہی: عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش پہنچنے والے برما (Myanmar) کے مظلوم مسلمانوں  کی خیر خواہی کا سلسلہ جاری ہے ۔ متأثرین میں نہ صرف اشیائے خورد و نوش اور دیگر  ضروری سامان تقسیم کیا جارہا ہے  بلکہ ان کے لئے رہائشی شیلٹرز، عارضی استنجاخانے،وضو خانے،پینے کے صاف پانی کے لئے ٹیوب ویل اورعلاج معالجے کے لئے میڈیکل کیمپ کی ترکیب بھی بنائی گئی ہے جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم مصروفِ عمل ہے۔ نمازوں کی ادائیگی کے لئے جائے نماز بنائی گئی ہے جس میں باجماعت نمازوں کے ساتھ ساتھ درس و بیان اور مدنی حلقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد کا افتتاح: عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی  مجلس خدامُ المساجدکے تحت آسٹریلیا میں ایک چرچ خرید کرمسجد تعمیر کی گئی ہے  نیز رضوی کابینہ (اسکاٹ لینڈ ( میں بھی ایک  مسجد کاا فتتاح ہوچکا ہے۔ نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ کے بیرونِ ملک مدنی کام: 3ستمبر2017ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابوحامدمحمد عمران عطاری مدّظلّہ العالی نے ترکی کا سفر فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ نے دارُالحکومت استنبول میں واقع ”فتح مسجد“ میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوئے، بیان کے بعد اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔اس سفر کے دوران نگرانِ شوریٰ کا ترکی کے مختلف شہروں میں مدنی کاموں میں شرکت اور  علما و دیگرشخصیات سے ملاقات کا جدْوَل رہانیز صحابیِ رسول حضرت سیّدنا ایوب انصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ اور تفسیر روحُ البیان کے مصنّف مفسرِ قرآن حضرت سیّدنا اسماعیل حقّی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کے مزارات پر حاضری کا بھی سلسلہ ہوا ٭ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن کا ستمبر 2017ء میں خلیج کا سفر ہوا جہاں مختلف مدنی کاموں میں شرکت اور شخصیات  سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔خلیج کے بعد رکنِ شوریٰ  کی کینیا (مشرقی افریقہ) کے شہر ممباسا (Mombasa) تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے جامعۃ ُ

المدینہ اور مدرسۃُ المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام اورمدنی عملے کو مدنی پھولوں سے نوازا اور مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ ممباسا میں علما و شخصیات اور مقامی عاشقانِ رسول سے ملاقات نیز تربیتی اجتماع کا بھی  سلسلہ رہا۔ بعد ازاں رکنِ شوریٰ کی ایک اور افریقی ملک یوگنڈا کے شہر کمپالا (kampala)آمد ہوئی جہاں مختلف مدنی کاموں میں شرکت کے علاوہ ذمّہ داران کی تربیّت اور شخصیات کے مدنی حلقوں میں شرکت کی ترکیب ہوئی ٭ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ایک اور رکن نے ستمبر 2017ء میں تھائی لینڈ(Thailand) کا سفر فرمایا جہاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بینکاک (Bangkok) میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں بیان، مقامی عاشقانِ رسول سے ملاقات اورشخصیّات کے مدنی حلقوں میں شرکت کا سلسلہ رہا۔رکنِ شوریٰ نے ملائیشیاکے شہر کوالالمپور (Kuala Lumpur)میں مختلف مدنی کاموں میں شرکت کے علاوہ شخصیات اجتماع، تاجراجتماع اور مدنی حلقوں میں بھی شرکت فرمائی، بعد ازاں رکنِ شوریٰ سی لنکا(C Lanka) تشریف لے گئے جہاں کولمبو شہر میں مختلف مدنی کاموں میں شرکت  اور شخصیّات سے ملاقات کے علاوہ ذمہ داران کے مدنی مشورے بھی ہوئے۔ رکنِ شوریٰ نے پلموڈائی (C Lanka) میں واقع مدرسۃُ المدینہ تشریف لے جاکر اساتذہ وطلبۂ کرام اور مدنی عملے کو مدنی پھولوں سے بھی  نوازا۔سی لنکا کے بعد رکنِ شوریٰ کی ساؤتھ کوریا تشریف آوری ہوئی جہاں دیگر مدنی کاموں میں شرکت کے علاوہ آپ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچن(Incheon) اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کمہے (Kimhae) میں ہونے والے تربیتی اجتماعات کے شرکاکی تربیت فرمائی۔ سنّتوں بھرے اجتماعات: ٭مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ایتھنز  یونان (Greece) میں شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب  کے  سلسلے میں سُنَّتوں بھرا اجتماع ہوا ،اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شریک ہوکر برکتیں پائیں ٭30ستمبر2017ء کو برمنگھم (U.K.) میں منعقِد اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضرت سیّدنا امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے فضائل بیان فرمائے ٭افریقی ملک یوگنڈا میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان فرمایا اور اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ٭رکنِ شوریٰ نے ہند کے شہر بمبئی میں منعقِده  تربیتی اجتماع میں 12مدنی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیّت فرمائی۔ نیزصوبہ کرناٹک کے شہر ہوبلی (Hubliضلع داھارواڑ،ہند)میں ہونے والے سنّتوں بھرےاجتماع میں اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عطا فرمائے۔ غم خواری و دعائے صحت اجتماعات: ٭دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریّہ کے تحت ہند میں غم خواری اجتماع منعقِد کیا گیا جس میں سنّتوں بھرے بیان کے بعد استخارہ کرنے اور تعویذاتِ عطاریہ  دینے کا سلسلہ ہوا ٭یونان(Greece) کے دارالحکومت ایتھنز (Athens)اور جزیرہ کریتی (Crete)کے علاقے تباکی  میں واقع مدنی مراکز فیضانِ مدینہ سمیت مختلف مقامات پر دعائے صحّت  اجتماعات اور مدنی حلقوں کا سلسلہ  ہوا جن میں سنّتوں بھرے بیانات اور اجتماعی دُعا کے بعد اسلامی بھائیوں کو فِی سَبِیْلِ اللہ تعویذاتِ عطّاریّہ بھی دئیے گئے۔ مدنی حلقے: برطانیہ (U.K.) اور اٹلی کے مختلف شہروں میں مدنی حلقے منعقِد کئے گئے جن میں شریک ہوکر کثیر اسلامی بھائیوں نے مدنی پھول حاصل کئے۔ مدنی قافلے کا سفر: 22ستمبر2017ءکو برطانیہ (U.K) سے ایک مدنی قافلہ ناروے کے سفر پر روانہ ہوا۔ تجہیزوتکفین تربیتی اجتماع: 8ستمبر2017ءکو کیلی فورنیا (U.S.A) میں مجلس تجہیزو تکفین (دعوت ِاسلامی) کے تحت تربیتی کا اِجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کثیرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

قبول ِ اسلام کی بہاریں

٭ستمبر2017ءمیں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے شکاگو (U.S.A) میں2غیرمسلموں نے قبولِ اسلام  کی سعادت پائی جن کے اسلامی نام ”محمدابراہیم“ اور” محمدعمر“رکھے گئے ٭ 11ستمبر2017ء کوافریقی ملک گھانا(Ghana)سے تعلق رکھنے والے ایک غیرمسلم نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے برطانیہ (U.K) کے مبلغِ دعوتِ اسلامی کے ذریعے اسلام قبول کیا،اُن کا اسلامی نام ”محمدعثمان“ رکھاگیا ٭18ستمبر 2017 ءكو دعوتِ اسلامی کی رضوی کابینہ (اسکاٹ لینڈ) کے  ایک مبلغ کے ہاتھوں ایک غیرمسلم نے اسلام آوری کی سعادت حاصل کی جن کا اسلامی نام” محمدیوسف “رکھا گیا۔

 

 

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف کورسز: دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز للبنات کے تحت روزانہ دو گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل 19دن کا کورس”اپنی نماز درست کیجئے“کروایا جاتا ہے جس میں نماز سے متعلِّق اَہم باتیں سکھائی جاتی ہیں۔جولائی اور اگست2017ء میں  یہ کورس اِٹلی، امریکہ(USA)،برطانیہ(UK)، ہند کے شہر اودے پور (راجستھان)، اٹاوہ  اور تاج پور (ناگ پور)میں ہوا جس میں تقریباً 256 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ ٭ 13،14،15ستمبر2017ء کو بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ جبکہ 22،23،24ستمبر 2017ء کو ہند کے شہر جدچرلا(jadcherla) صوبہ تلنگانہ،ہند میں3دن کا مدنی کام کورس ہوا، دونوں مقامات پر مجموعی طور پر 467اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

May Dawat-e-Islami prosper!

Madani News of Dawat-e-Islami

 

Majlis e Rabta for Ulma and Mashaikh Tarbiyyati (Learning) Ijtima :On September 14, 2017 (Thursday), after weekly Sunnah inspiring congregation, a Tarbiyati Ijtima was held in Faizan-e-Madina Madina town, Sardar Abad (Faisal Abad), attended by the Islamic brothers from more than 100 Sunni Jamiat of Punjab, Khyber Pakhtunkhwa,  Gilgit and Kashmir. Hundreds of Zimmedaran and scholars converged on the Ijtimah Gah from different places.  While giving Tarbiyat, Nigran Pakistan Intizami Kabinah,  Rukne Shurah, highlighted the significance of ‘call to righteousness’ and persuaded the Islamic brothers to increase Madani activities . Efforts made by Majlis for the shrines of saints:On the occasion of the 1287th Urs of Sayyiduna Abdullah Shah Ghazi held in Bab-ul-Madinah (Karachi), the Holy Quran was recited and a Sunnah-inspiring Ijtima was organized by Dawat-e-Islami’s Majlis for the shrines of saints. A member of Shura who is also the Nigran of the Majlis overseas delivered a speech on the great status of saints and on the manners of visiting the shrine. Afterwards, he also offered Fatiha at the tomb. On this occasion, the Shrine authorities paid homage to the efforts made by the Majlis for the shrines of saints. ٭ On the occasion of the Urs of Sayyiduna Misri Shah Ghazi held in Bab-ul-Madinah (Karachi), the Holy Quran was recited and an “Ijtima-e-Zikr-o-Na’at” was organized by Dawat-e-Islami. A preacher of Dawat-e-Islami delivered a speech attended by a large number of visitors. ٭ On the occasion of the Urs of Sayyiduna Baba Fariduddin Ganj Shakar held in Pakpatan (Punjab), an “Ijtima-e-Zikr-o-Na’at” was held and booklets were distributed among the visitors. ٭ From 1 to 10 Muharram-ul-Haraam, 1439 AH, the annual Urs of Sayyiduna Sakhi Sultan Bahu was held in Shor Kot (Jhang Punjab). Millions of devotees of Rasul visited the tomb, gaining blessings. On this occasion, Madani Qafilahs of Dawat-e-Islami were present in the Masajid near the shrine, promoting the call to righteousness. On the last day of the Urs, the Holy Quran was recited and an “Ijtima-e-Zikr-o-Na’at” was held near the tomb in which a preacher of Dawat-e-Islami delivered a speech and booklets were also distributed.Learning Ijtima for Madrasat-ul-Madinah:Madrasat-ul-Madinah of Dawat-e-Islami have more or less 2585 branches with 121971 Madani boys and girls acquiring the education of Quran free of cost. Nearly four thousand seven hundred teachers are serving the Holy Quran by means of these Madaris-ul-Madinah of Dawat-e-Islami. On 15, 16 and 17 September 2017, a learning Ijtima for the teachers and other responsible Islamic brothers of Madaris-ul-Madinah was held at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi).  Sheikh-e-Tariqat Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ and other preachers provided the attendees with guidelines. Learning Ijtima for the administrators of Jamia’at-ul-Madinah:On 8, 9 and 10 September 2017, a learning Ijtima for the administrators of Jamia’at-ul-Madinah of Baluchistan, Bab-ul-Islam Sindh and southern Punjab was held at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi).  The members and the Nigran of Shura and even the Sheikh-e-Tariqat Ameer-e-Ahl-e-Sunnat provided the attendees with Madani pearls. Sunnah-inspiring Ijtima for show business people:Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for the reform of actors, a 2-day learning Ijtima’ was held at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi).  Sheikh-e-Tariqat Ameer-e-Ahl-e-Sunnat and other preachers provided the attendees with Madani pearls. A large number of showbiz-related people including Umar Sharif attended the Ijtima. Learning Ijtima for the staff of Madani channel: On 21 September 2017, a learning Ijtima’ was held at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi) among the staff members of the Madani channel. Providing the staff with guidelines, the member of Shura who is also the Nigran of the Majlis overseas highlighted the importance of earning Halal (lawful) sustenance. Different learning Ijtima’at:At the Madani Markaz Faizan-e-Madinah Islamabad, a learning Ijtima was held for the Imams of Masajid. A member of Shura provided Islamic brothers with guidelines. ٭ During another learning Ijtima held in Markaz-ul-Awliya Lahore, the member of Shura enlightened the Islamic brothers about the blessings of Madani Inama’at. On this occasion, the booklets of Madani Inama’at were also distributed. Similar Ijtima’at were also organized in Fath Jang, Wah Cant and Attock.Sunnah inspiring Ijtimas:Rukn-e-Shura delivered Bayan during Sunnah inspiring Ijtima held in Jamiah Masjid Ghosia Noshiya Qadriya Shakar Garh (Distric Narwal Punjab). A large number of Islamic brothers attended this Ijtima and collected Madani pearls of guidance.٭A sunnah inspiring Ijtimah of especial Islamic brothers was conducted in Faizan-e-Attar Masjid situated in Orangi town (area in Karachi). Rukn-e-Shura delivered Bayan, moreover, a sunnah inspiring Ijtimah of especial Islamic brothers was also held in Madani Makraz Faizan-e-Madina Johar town Markazul Oliya Lahore. ٭Under the supervision of Majlid Darul Madina, a Sunnah inspiring Ijtma was held in Arts council Rawalpindi, attended by doctors, engineers etc., as well as large number of Islamic brothers from different walks of life attended this Ijtimah. Rukn-e-Shura delivered Bayan to this large gathering.  ٭Rukn-e-Shura delivered a Sunnah inspiring Bayan in Shaksiat (VIP) Ijtimah held in Faizan-e-Madina Rawat (Distric Islamabad Punjab) and highlighted the various aspects of the noble life of Sayyiduan Usman Ghani رَضِىَ اللهُ تَعَالٰی عَـنْهُ. ٭Mubbaligh Dawateislami, Haji Abu Bintayn Hassan Raza Attari  delieverd Bayan in Zia Kot (Sialkot). Moreover, he visited Shaksiat Madani Halqa as well as held a Tarbaiti session of the students of Jamiatul Madina. Thereafter he went to Pak Pattan Sharif and visited the Mazar Sharif (tomb) of Baba Farid-ud-din Ganj Shakar رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه.٭Under the Doctor Majlis and Majlis Shuba Taleem, Sunnah inspiring Ijtimaat of Islamic brothers and teachers connected to the medical field were held in Markazul Auliya Lahore, Nankaana and Mandi Warburton. A large number of Islamic brothers attended the Ijtimaat and collected the Madani pearls. Zimmedar Islamic brothers also visited the government and private schools where they met school principals and invited them to righteousness.٭In Pindigheb (District Attock), Taajir Ijtima (Ijtima for businessmen) was held in which Rukn-e-Shura delivered Bayan and highlighted the importance of Halaal (permissible) sustenance. A number of Islamic brothers attended the Ijtima and gained valuable Islamic knowledge. Sarparast (Guardian) Ijtimah:Under the supervision of Majlis Madrasatul Madina, a Sarparast Ijtima (Ijtimah for guardians) was held in Markazul Auliya Lahore in which Muballigh Dawateislami delivered Sunnah inspiring speech and distributed gifts amongst the Madani children.Madani Halqas:A Madani Halqa was held at Bahria Town Bab-ul-Madinah (Karachi) in which a member of Shura provided the attendees with Madani pearls. Moreover, a Madani Halqa was also held in a boat in the Kaemari area of Bab-ul-Madinah (Karachi). In Markaz-ul-Awliya Lahore, a Madani Halqa was held among personalities in which a member of Shura provided Islamic brothers with Madani pearls about call to righteousness. Likewise, in Markaz-ul-Awliya Lahore, another Madani Halqa was conducted in the Government Jinah Hospital, Government Sheikh Zaid Hospital and Government Shadrah Hospital each. Doctors, paramedical staff and others attended it. Similarly, a Madani Halqa was held in the main hostel of the Punjab University.Inauguration of mobile Maktabat-ul-Madinah:In addition to Bab-ul-Madinah (Karachi), a mobile Maktabat-ul-Madinah has been started in Markaz-ul-Awliya Lahore as well with the purpose of promoting the books and booklets released by Maktabat-ul-Madinah. Madani activities performed by Majlis transport:In order to teach the correct method of reciting the Holy Quran and obligatory Islamic knowledge to the transport-related Muslims, Madrasat-ul-Madinah for adults are set up at around 107 places; attended by nearly 375 Islamic brothers. At different bus stops, Imams are appointed and congregational Salahs are offered at proper places. In place of music and songs, Na’at and Sunnah-inspiring speeches are played on tape recorders in buses.Majlis Tajran Gosht Frosh (Meat traders):Under the supervision of Majlis Tajran Gosht Frosh, the meat trader Islamic brothers belonging to Markazul Auliya Lahore travelled to Rahmat Abad (Abbotabad Khaybar Pakhtun Khuwah) where they attended 7-day Faizan-e-Namaz course.Efforts made by construction Majlis:Until the time of reporting this news, 221 Madani Marakiz Faizan-e-Madinah, 458 other Masajid, 78 Jamia’at-ul-Madinah for boys and girls and 151 Madaris-ul-Madinah are under construction in Pakistan alone. At some sites, construction work has temporarily come to a halt due to the non-availability of funds. The readers of “Mahnamah Faizan-e-Madinah” are requested to contact the responsible Islamic brothers of the construction Majlis and extend financial co-operation in this respect with good intentions for conveying its reward to their deceased relatives. Scholarly works by Al Madinatul Ilmia:Dawateislmai is a movement of devotees of Rasool and ‘Al Madinatul Ilmiya’ is one of the important departments of Dawateislami, and until writing of this description, approximately 37 books are under way.  Following are the books published in the month of Septempber 2017:(1) Peeri Mureedi ki Sharai Hesiat (Faizan-e-Madan Muzakrah, episode:19) (2) Madani Dorah (3) Bahar-e-Niyat Following are the books under publication process: (1)Ambiya, Auliya ko Pukarna kesa? Faizan-e-Madani Muzakrah, episode”25 (2) Tuhfe men kya dena chahiye? (Faizan-e-Madani Muzakrah episode:26) (3) Tangdasti aur Rizq men Be Barkati ke Asbaab (Faizan-e-Madani Muzakrah episode:27), Bayanat-e-Dawateislami (part:1) and Faizan Riyaz-us-Saleheen (part 4)

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Madani News of Islamic sisters

Different courses:From 8 to 19 September 2017, a 12-day Madani activities course was offered to Islamic sisters in Bab-ul-Madinah (Karachi), Sardarabad (Faisalabad), Zam Zam Nagar (Hyderabad), Gujrat, Gulzar-e-Taybah (Sargodha) and Islamabad. More or less 102 Islamic sisters attended the course. ٭ On 22 September 2017, a 12-day “Islami Zindagi Course”  was offered in the same six cities. 121 Islamic sisters attended it.  During this course, the correct method of reciting the Holy Quran, Shari rulings and good manners are taught to the attendees. Learning Ijtima for the Jamia’at-ul-Madinah for girls:On 21 September 2017, a learning Itima for the Madani staff of the Jamia’at-ul-Madinah for girls took place in which  the Nigran of Shura Maulana Abu Hamid Muhammad Imran Attari, the Nigran of Pak Intizami Kabeena and a member of Shura provided the Islamic sisters (observing purdah) with guidelines via a link. The learning Ijtima was attended by the Madani staff of 246 Jamia’at-ul-Madinah from Pakistan and those of 12 Jamia’at-ul-Madinah from other countries. Madani activities in schools:Under the supervision of the education department of Dawat-e-Islami (for Islamic sisters), Dars Ijtima is held among the female teachers and students in Government Girls primary schools in two cities of Bab-ul-Islam Sindh, Kotri and Matili. Furthermore, Shari rulings and good manners are also taught to the students through the books released by Maktabat-ul-Madinah. Meetings with personalities:At the LMS hostel of Jamshoro, Bab-ul-Islam Sindh, the responsible Islamic sisters of Dawat-e-Islami met with the female medical experts, giving them an introduction to the different departments of Dawat-e-Islami. By the blessing of it, the hostel warden intended to hold a Dars Ijtima in the hostel on a monthly basis. In Bab-ul-Madinah (Karachi) and Markaz-ul-Awliya (Lahore), responsible Islamic sisters also met with female personalities including retired lecturers, doctors and computer trainers at a Government Technical Institute. Prayer for good health:With the permission of the Alami Majlis Mushawarat for Islamic sisters, a week was observed from 8 to 14 September 2017 among Islamic sisters both at home and abroad. During this week, the responsible Islamic sisters went to the homes of ailing Islamic sisters and comforted them. Prayers for their good health were also said during the weekly Sunnah-inspiring Ijtima.

 

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Over seas madani news

Non-Muslims embrace Islam:By the blessing of the individual efforts made by the preachers of Dawat-e-Islami, two non-Muslims were blessed with embracing Islam in Chicago USA in September, 2017. The newly-reverted Muslims were named Muhammad Ibrahim and Muhammad Umar. On 11 September 2017, a non-Muslim from an African state “Ghana” contacted a preacher of Dawat-e-Islami belonging to UK via social media and was privileged to embrace Islam. He was named Muhammad Usman. On 18 September 2017, a non-Muslim had the privilege of accepting Islam through a preacher of Dawat-e-Islami who belongs to Scotland. The new Muslim was named Muhammad Yusuf. Inauguration of Masjid: Majlis Khuddam-ul-Masajid, a Majlis of Dawateislami has purchased a Church and has constructed a Masjid in Australia. Moreover, a Masjid has also been inaugurated in Razawi Kabinah (Scotland).Well-wishing of the oppressed Muslims of Burma:Dawat-e-Islami – the Madani movement of the devotees of Rasul – continues to serve the oppressed Muslims who have migrated to Bangladesh. The eating and drinking items along with necessary things are being distributed among the victims. Moreover, shelters are being put up, temporary toilets and Wudu facilities are being set up, clean drinking water is being made available through tube wells and medical camps have been set up. A team of doctors is also available. A place has also been designated for offering congregational Salahs. Dars, speeches and Madani Halqas are also being held. Madani activities performed abroad by the Nigran and members of Shura :On 3 September 2017, the Nigran of Shura Maulana Abu Hamid Muhammad Imran Attari travelled to Turkey where he delivered a Sunnah-inspiring speech in the Fateh Masjid situated in the capital city Istanbul. A large number of Islamic brothers attended it. During this journey, the Nigran of Shura visited different Turkish cities, participating in Madani activities and meeting with Islamic scholars and other personalities. ٭  A member of Shura travelled to Gulf in September, 2017.  He also participated in different Madani activities and met with personalities. The member of Shura then travelled to a Kenyan city Mombasa where he presented Madani pearls to the teachers, students and Madani staff of Jamia’at-ul-Madinah and Madaris-ul-Madinah.  Afterwards, the member of Shura reached the Kampala city situated in Uganda ­– an African country - where he performed different Madani activities, met with personalities and provided the responsible Islamic brothers with guidelines. In September 2017, another member of the Markazi Majlis Shura travelled to Thailand where he delivered a Sunnah-inspiring speech at the Madani Markaz Faizan-e-Madinah situated in Bangkok during the weekly Sunnah-inspiring Ijtima. He met the local Islamic brothers and attended the Madani Halqa of personalities. The member of Shura also travelled to Kuala Lumpur and Colombo where he took part in various Madani activities. Sunnah-Inspiring Ijtimas: A Sunnah-Inspiring Ijtima was conducted in the Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Athens, Greece for the Esal-e-Sawab of the Martyrs of Karbala. A large number of Islamic brothers were privileged to attend the Ijtima and gain the blessings. The Muballigh (preacher) of Dawateislami delivered speech on the Excellence of Sayyiduna Imam Hussain رَضِىَ اللهُ تَعَالٰی عَـنْهُ on 30th September 2017 in an Ijtima held in Birmingham, UK. A Sunnah-Inspiring Ijtima was held in Uganda an African country, wherein the Muballigh of Dawateislami delivered a Sunnah-Inspiring speech. This ijtima was attended by a large number of Islamic brothers. Rukn-e-Shura provided training regarding 12 Madani Activities in a Learning Ijtima held in Bombay, Hind. He further imparted Madani Pearls in a Sunnah-Inspiring Ijtima held in Hubli, a city of Karnataka province, in Hind.Dua for good health Ijtima: Dua for good health Ijtima was held under Dawateislami’s Majlis Maktubaat o Taweezat e Attaria in Hind. Issuance of Taweezat-e-Attaria (Amulets of Attar) and facility of Istikhara were also available. Dua for good health Ijtimas and Madani Halqas were conducted in Madani Markaz Faizan-e-Madinah Athens (Capital of Greece) and in Tabaki an area of Island Crete (Greece) and many other places. Sunnah-Inspiring speeches were delivered and Islamic brothers were provided Taweezat e Attaria free of cost after congregational Dua.Madani Halqas: Madani Halqas were conducted in different cities of UK and Italy. A large number of Islamic brothers participated and gained Madani pearls of guidance.   Travel of Madani Qafila: A Madani Qafila travelled from UK to Norway on 22nd September 2017. Tajheez o Takfeen (Funeral rites) Learning Ijtima: A learning Ijtima was held by Majlis Tajheez o Takfeen (Funeral rites), Dawateislami on 8th September 2017 in California USA. A large number of Devotees of Rasool attended this ijtima.

Share

مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں کی بہاریں / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Madani News of Islamic sisters from overseas

Different courses:Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis courses for Islamic sisters, a 19-day Salah course was offered in Italy, USA, UK and Hind in which nearly 256 Islamic sisters participated. The duration of the course was two hours on a daily basis. ٭ On 13, 14 and 15 and on 22, 23 and 24 September 2017, a 3-day Madani activity course was conducted in Sylhet, Bangladesh and in Jadcherla, Hind respectively. As a whole, 467 Islamic sisters attended these courses.

Share

Videos

Comments


Security Code