علم و حکمت کے مدنی پھول

Image
(7)جسمانی بیماریوں سے جس طرح ڈر لگتا ہے کاش! اُسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ  گناہوں کی بیماریوں سے  ڈر لگا کرے۔
Image
(۱)مِسواک کر کے دو رَکْعتیں پڑھنا بغیرمِسواک کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہے (۲)مِسواک کے ساتھ نَماز پڑھنا بغیر مِسواک کے نَمازپڑھنے سے70گُنا افضل ہے
Image
(1)بزرگوں سے نسبت رکھنے والی ہر شے برکت والی ہوتی ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 11 ذوالحجۃ الحرام 1435ھ)(2)جس میں جتنی زِیادہ حیا ہوتی ہے اُس میں اَدب بھی اُتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔(باحَیا نوجوان، ص 61)
Image
شیخِ طریقت امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:
(1)روزہ (افطارکرنے) میں فوراً برف کا ٹھنڈا پانی پی لینے سے گیس، تَبْخِیْرِ مِعدہ اور جگر کے وَرم کا سخْت خطرہ ہے۔(فیضان سنت، ص1020)
Image
(3)”دعوتِ اسلامی“ ایک پُر اَمْن تحریک ہے، اس کی جنگ شیطان سے ہے اور شیطان کے خلاف جنگ! جاری رہے گی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ(مَدَنی مذاکرہ، 30 ذوالقعدۃ الحرام 1435)
Image
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتابوں وبیانات وغیرہ سے ماخوذ مدنی پھول
Image
(1) حقیقت میں دنیا کی لذّتیں خواب کی طرح ہیں جو اس کی رنگینیوں میں کھویا ہوا ہے وہ یقیناً غفلت کی نیند سویا ہوا ہے، موت آنے پر وہ جاگ اُٹھے گا۔(چار سنسنی خیز خواب، ص 17)