دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی

دعوتِ اسلامی اور سنّتِ اعتکاف

ماہنامہ ذوالقعدہ 1438

دوحج ، دوعمرے کا ثواب : فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے : مَنِ اعْتَکَفَ عَشْراً  فِیْ رَمَضَانَ کَانَ کَحَجَّتَیْنِ وَعُمْرَتَیْن یعنی جس نےرَمَضانُ الْمُبارَک میں دس دن کا اعتِکاف کرلیا وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کئے۔ (شعب الایمان ، 3 / 425 ، حدیث : 3966)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اعتکاف ایک قَدِیم اور عظیم عبادت ہے۔ پچھلی اُمَّتوں میں بھی اعتِکا ف کی عبادت موجود تھی جبکہ اسلام میں رَمَضانُ الْمُبارَک کےآخِری عَشرے کا اعتِکاف سنَّتِ مُؤَکَّدَہ عَلَی الْکِفایہ ہے۔ (درمختار ، 3 / 495) اگر سب تَرْک کریں تو سب سے مُطالبہ ہوگااور اگر شہر میں ایک نے کر لیا توسب بریُ الذِّمّہ۔ (فیضان رمضان مرمم ، ص 235بحوالہ بہار شریعت ، 1 / 1021)امیرِ اہلِ سنّت کا پہلا اعتکاف : شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے تقریباً 29 سال کی عمر میں 1399ھ مطابق 1979ء میں اکیلے اپنی زندگی کا پہلا اعتکاف نور مسجد کاغذی بازار میٹھا در باب المدینہ (کراچی ) میں فرمایا ، جہاں آپ امامت بھی فرماتے تھے۔ اگلے سال 1980ء میں آپ کے ساتھ 2 اسلامی بھائی مُعتَکِف ہوئے جبکہ اس سے اگلے سال 1981ء میں نور مسجد میں کم وبیش 28 اسلامی بھائیوں نے اِعتِکاف کی سعادت پائی۔ اُس وقت ایک مسجد میں 28 نوجوانوں کا اعتکاف کرنا اتنی بڑی بات تھی کہ اس اجتماعی اعتکاف کی دھوم مچ گئی اور لوگ دُور دُور سے معتکف اسلامی بھائیوں کی زیارت کے لئےآنے لگے۔ اسی عرصے میں  دعوتِ اسلامی کا مدنی سورج طلوع ہوا ، دعوتِ اسلامی کے اوّلین مدنی مرکزگُلزارِ حبیب مسجد(گلستان اوکاڑوی سولجربازارباب المدینہ کراچی) میں1402ھ مطابق1982ءمیں اجتماعی اعتکاف کا سلسلہ شروع ہوا جس میں امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے ہمراہ  تقریباً 60 اسلامی بھائیوں نے  اعتکاف کی سعادت پائی۔ اجتماعی اعتکاف کا جدول : دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تَحِیَّۃُّ الْوُضُو ، تَحِیَّۃُّ الْمَسْجِد ، تَہَجُّد ، اِشراق ، چاشت ، اَوَّابِین ، صلوٰۃُ التّوبہ اور صلوٰۃُ التَّسبیح  کے نَوَافل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔ وضو ، غسل ، نماز اور دیگر ضروری احکام سکھائے جاتے ہیں ، مختلف سنّتیں اور دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں ، اِفطار کے وقت رِقَّت انگیز مُناجات اور دعاؤں کے پُرکَیف مَناظر ہوتے ہیں نیز نمازِ عصر اور تراویح کے بعد شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی مذاکرہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک آسان اور دلچسپ ذریعہ ہے۔ مَدَنی مذاکروں میں اسلامی بھائی شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مختلف موضوعات مثلاً عقائد و اعمال ، فضائل و مناقِب ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت اور دیگر موضوعات سے متعلق سوالات کرتے ہیں اور آپ  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   انہیں عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے حکمت آموز  جوابات سے نوازتے ہیں۔

رمضان المبارک 1438ھ (2017ء) کا اجتماعی اعتکاف

(1)پورے رمضان المبارک کا اعتکاف : نبیِّ کریم  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ایک بار پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف بھی فرمایا۔ (بخاری ، 1 / 167 ، حدیث : 2031) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر سال دعوتِ اسلامی کے تحت ہزارہا اسلامی بھائی پورے رمضان المبارک کا بھی اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں۔ اس سال 1438ھ (2017ء) میں پورے ماہِ رمضان  کا اجتماعی اعتکاف ملک و بیرونِ ملک کم و بیش 145 مقامات پر ہوا جن میں سے صرف  پاکستان میں  تقریباً دس ہزار عاشقانِ رسول معتکف ہوئے۔

(2)آخری عشرے کا اعتکاف :

پاکستان : دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان میں باب المدینہ کراچی ، زم زم نگر حیدرآباد ، بہاولپور ، مدینۃ الاولیا ملتان ،  سردارآباد(فیصل آباد) ، مرکزالاولیا(لاہور) ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، واہ کینٹ ، پشاور ، کوئٹہ ، کشمیر سمیت ( کم وبیش)2232 (دو ہزار دو سو بتیس) مقامات پر رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف ہوا جس میں تقریباً87531(ستاسی ہزار پانچ سو اکتیس) اسلامی بھائی شریک ہوئے جن میں سے  تقریباً7712 اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں آخری عشرے کا سنّتِ اعتکاف کرنے کی سعادت پائی ، معتکفین میں عرب شریف ، متحدہ عرب اَمارات (UAE) ، کویت ، عُمّان ، ساؤتھ افریقہ ، لیسوتھو ، زمبابوے ، ماریشس ، آسٹریلیا ، ناروے ، اسپین ، فرانس ، اٹلی ، برطانیہ(UK) ، امریکہ(USA) ، ہند ، نیپال ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ ، ترکی اور سی لنکا وغیرہ سے آنے والے اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔

 بیرونِ ملک : پاکستان کے علاوہ امریکہ(USA) ، برطانیہ(UK) ، یونان (Greece) ، اسپین ، جرمنی ، ناروے ، ہالینڈ ، اٹلی ، ایران ، یوگنڈا ، تنزانیہ ، کینیا ، ملاوی ، ماریشس ، ساؤتھ افریقہ ، موزمبیق ، ساؤتھ کوریا ، متحدہ عرب اَمارات ، عُمَّان ، سی لنکا ، ملائیشیا ، بنگلہ دیش ، ہنداورنیپال وغیرہ  میں بھی  445 مقامات پر رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف ہوا جس میں ہزاروں اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اجتماعی اعتکاف کی مدنی بہاریں : اجتماعی اعتکاف کی برکت سے کثیر اسلامی بھائیوں نے   باجماعت نمازِ پنجگانہ کی پابندی ، عمامہ شریف اور ایک مٹھی داڑھی سجانے اور گناہوں سے بچنے کی نیت کی۔ مَدَنی مذاکروں اور سنّتوں بھرے بیانات میں والدین اور دیگر  رشتے داروں کے حقوق کے بارے میں سننے کے بعد بعض اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے گھر فون کرکےوالدین اور بہن بھائی وغیرہ سے گزشتہ غلطیوں کی مُعافی مانگی اور آئندہ حُقُوقُ العباد پورے کرنے کی نیت کی۔ عَالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی)میں کثیر عاشقانِ رسول کو  بعد نمازِ فجر جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت  حضرت مولانا الحاج ابواُسید عبید رضا عطاری مدنی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ہاتھوں سَر پر عِمامہ سجانے کی سعادت بھی حاصل ہوتی رہی۔

اجتماعی اعتکاف کے بعد : پاکستان بھر سے 3 دن کے مدنی قافلوں میں 7455اسلامی بھائیوں ، 12دن کے مدنی قافلوں میں 202 اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں 142اسلامی بھائیوں نے سفر کیا۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے 3 دن کے مدنی قافلوں میں 1914 اور 12دن کے مدنی قافلوں میں25اسلامی بھائیوں نے سفر کیا ، جبکہ پاکستان میں 22 مقامات پر مختلف مدنی کورسز کا آغاز بھی ہوا جن میں سے 4 کورسز باب المدینہ (کراچی ) میں شروع ہوئے اور ان میں 275 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

فضلِ ربّ سے گناہوں کی عادت چُھٹے ،                              مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

نیکیوں کا تمھیں خوب جذبہ ملے ،                                         مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

 

Share

دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

سنتوں بھرے اجتماعات:انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام  آباد اور پنجاب یونیورسٹی مرکز الاولیا (لاہور) میں افطار اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں  پروفیشنل ٹیچرز،اکاؤنٹنٹس، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور طلبہ  کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔دونوں مقامات پر  رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت سنتِ اعتکاف کرنے کا ذہن دیا اور پھر ملاقات بھی فرمائی٭ دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران  کےتحت لاہورچیمبرآف کامرس میں تاجر اجتماع  کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ،کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے٭ مجلس ڈاکٹرز کے تحت مرکز الاولیا (لاہور )کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی(King Adward Medical University) میں عظیم الشان سنّتوں بھرا اجتماع منعقد  ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے بیان فرمایا۔ پروفیسرز،ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت پائی، رکنِ شوریٰ نے  اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ٭مجلس ِرابطہ (دعوتِ اسلامی) کے تحت اوکاڑہ پولیس لائن میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں محکمۂ پولیس سے وابستہ کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سنتِ اعتکاف کی نیت بھی کی۔ مدنی حلقہ:پنڈی گھیپ (ضلع اٹک پنجاب )پاکستان کے ایک نجی بینک میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مجلس خصوصی اسلامی بھائی کی کاوشیں:پاکستان میں7مقامات پر دعوتِ اسلامی کےتحت خصوصی (گونگے،بہرے اورنابینا) اسلامی بھائیوں کے لئے باقاعدہ پورےماہِ رمضان کےاعتکاف کا سلسلہ ہوا۔گزشتہ تین مہینے میں خصوصی اسلامی بھائیوں کے پندرہ 15مدنی قافلوں نے3دن کے لئے راہِ خدا میں سفر اختیار کیا ہے۔ ملک و بیرونِ ملک ہونے والے  دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں خصوصی اسلامی بھائی بھی شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں 70مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات میں خصوصی اسلامی بھائیوں کے لئے حلقے لگائے جاتے  ہیں۔پچھلے تین مہینے میں6مقامات پر خصوصی اسلامی بھائیوں کے 12دن کے مدنی تربیتی کورس ہوئے۔ خصوصی اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی قفلِ مدینہ کورس کرکے اشاروں کی زبان سیکھتے ہیں۔عیدا لفطر 1438ھ کی  چاند رات سے پاکستان کے چار شہروں(باب المدینہ کراچی،مدینۃ الاولیا ملتان، مرکز الاولیا لاہور،سردار آباد فیصل آباد) میں قفلِ مدینہ کورس شروع ہوئے۔ جشنِ ولادتِ امیرِ اہلِ سنت:شیخِ طریقت اَمیراَہل سنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ولادت 26رمضان المبارک 1369ھ مطابق 12جولائی 1950ءبروز بدھ باب المدینہ کراچی میں ہوئی۔ ہر سال رمضان المبارک کی 26 ویں شب جشنِ ولادتِ امیرِ اہلِ سنّت کی خوشی میں اجتماعاتِ ذکر و نعت کا سلسلہ ہوتا ہے۔ملک اور بیرونِ ملک سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں مختلف نیک اعمال مثلاً نماز، روزہ، تلاوتِ قراٰنِ پاک  اور ذِکر و درود وغیرہ  کے  ثواب کا تحفہ پیش کرتے ہیں نیز متعدد اِسلامی بھائی امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ولادت کے موقع  پر  نمازوں کی پابندی ،ایک مٹھی  داڑھی رکھنے، عمامہ شریف سجانے اور  مدنی قافلوں میں سفر وغیرہ کی نیتیں کرتے ہیں۔ اس سال جشنِ ولادتِ امیرِ اہلِ سنت کے موقع پر تقریباًٍ 100636(ایک لاکھ چھ سو چھتیس) قراٰنِ پاک، 343451 (تین لاکھ تینتالیس ہزار چار سو اکیاون) سورۂ یٰس، کروڑوں ذکر اللہ، کلمۂ طیبہ آیتِ کریمہ وغیرہ ،ایک ارب اکتالیس کروڑ دس لاکھ پچھتر ہزار پانچ سو پندرہ درود شریف ،بڑی تعداد میں حج و عمرہ وغیرہ نیک اعمال  کا ثواب  نیز کثیر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے مختلف نیک اعمال کی نیتوں کا تحفہ بارگاہِ امیرِ اہلِ سنت میں  پیش کیا۔دورۂ حدیث شریف کا آغاز:اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان  عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے یومِ ولادت 10 شوال المکرم سے دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ میں دورۂ حدیث شریف کے نئے درجات کا آغاز ہوا۔پاکستان میں باب المدینہ(کراچی)، زم زم نگر(حیدرآباد)،مدینۃ الاولیا ملتان، سردارآباد(فیصل آباد)، مرکزالاولیا (لاہور)،گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں دورۂ حدیث شریف کے درجات کا سلسلہ شروع ہوا جن میں طلبائے کرام کی مجموعی تعداد تقریباً 520 ہے۔ پاکستان کے علاوہ نیپال،ہند،بنگلہ دیش،ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ میں بھی دورۂ حدیث شریف کے درجات جاری ہیں۔مدنی مذاکرہ بسلسلہ افتتاحِ بخاری: 13جولائی2017ءبروز  جمعرات ہفتہ وار اجتماع کے بعد افتتاحِ بخاری کے سلسلے میں مدنی مذاکرہ ہوا ۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  موجودگی میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی حسان رضا عطاری نے بخاری شریف کی پہلی حدیثِ پاک  اور اس کا ترجمہ سنایا جس کے بعد امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس حدیثِ پاک  کے تحت مدنی پھول بیان فرمائے۔پاکستان اور بیرونِ پاکستان مدنی چینل کے ذریعے دورۂ حدیث شریف کے طلبہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی افتتاحِ بخاری کے پرنور سلسلے میں شرکت کی سعادت پائی۔امیرِ اہلِ سنت  کی بڑی ہمشیرہ کے لئے دعائے صحت اجتماعات:شیخِ طریقت اَمیراَہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بڑی ہمشیرہ  نے آپ کی پرورش اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بھی ان کا   اپنی والدہ محترمہ کی طرح احترام فرماتے ہیں۔ گزشتہ دنوں  وہ شدید علیل تھیں  اور کئی دنICU میں بھی داخل رہیں۔اُن کی صحت یابی کے لئے ملک اور بیرونِ ملک سینکڑوں مقامات پر دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزارہاہزار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔ان دعائیہ اجتماعات میں تلاوتِ قرآن اور نعت شریف کے بعد سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا اور پھر تمام بیمار مسلمانوں بالخصوص  پھوپھی ماں کی صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور دیگر اسلامی بہنوں نے بھی مختلف مقامات پر ختمِ قادریہ،درودِ تنجینا، یا سَلَامُ کے ختم  اور اجتماعی دعا کی ترکیب بنائی، اَمیراَہل سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوتی پیغام(Audio Message) کے ذریعے  اسلامی بہنوں کا شکریہ ادا فرمایا۔   حج تربیتی اجتماعات:دعوتِ اسلامی کی’’ مجلسِ حج و عمرہ‘‘ کے تحت  9جولائی بروز اتوار بعد نمازِ ظہر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )میں ’’حج تربیتی اجتماع‘‘ کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابوحامد محمد عمران عطاری مدظلہ العالی  اور دیگر مبلغین نے عازمینِ حرمین طیبین کی تربیت فرمائی۔ اس کے علاوہ  زرعی یونیورسٹی سردارآباد (فیصل آباد)کے اقبال آڈیٹوریم  اورشہرِ نوری سمندری سمیت ملک اور بیرونِ ملک 100 سے زائد مقامات پر حج تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا  جن میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت پائی۔ تربیتی اعتکاف اور اجتماعِ شبِ قدر کی مختلف چینلز پر کوریج: دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) سمیت دیگر شہروں کے مدنی مراکز میں ہونے والے پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف،آخری عشرے کے سنّتِ اعتکاف اور ستائیسویں شب  کے سنتوں بھرے اجتماعات  کو Print Media (یعنی اخبارات) اورElectronic Media (یعنی نیوزچینلز) نے نمایاں کوریج (Coverage) دی۔ کوریج کرنے والے News Channels میں 92نیوز، ایکسپریس نیوز، سماءنیوز، دنیانیوز، 24نیوز، ڈان نیوز،  جیونیوز، اب تک نیوز، نیوزوَن اور بعض دیگر چینلز شامل ہیں۔مختلف مدنی کورسز:دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز نیکی کی دعوت عام کرنے،فرض علوم سکھانے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی تربیت کے لئے کوشاں ہے۔گزشتہ چھ مہینے(جنوری تا جون 2017ء) کے درمیان پاکستان  کے مختلف شہروں میں  مجلس مدنی کورسز کے تحت 172 مختلف کورسز کروائے گئے جن میں 7 اور 30 دن کے فیضانِ نماز کورس،12 دن کے اصلاحِ اعمال اور 12 مدنی کام کورس وغیرہ شامل ہیں۔ان مدنی کورسز میں تقریباً 1904اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔

Share

دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

علما و مشائخ کی خدمات میں حاضری:تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نہ صرف عام مسلمانوں بلکہ شخصیات (VIP’S)میں بھی  نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہےنیز علما و مشائخِ اہلِ سنّت کَثَّرَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعارف کرواکر دعائیں لینے کا بھی سلسلہ رہتا ہے۔گزشتہ مہینے دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے تقریباً1375 علمائے کرام و مشائخِ عظام اورمساجدکے ائمہ کرام سے ملاقات کرنے کی سعادت پائی جن میں سے چند کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں: بلوچستان( پاکستان) کے٭مولانا عطا محمد قادری (جامعہ خلیلیہ  رضویہ، خضدار) پنجاب(پاکستان) کے٭صاحبزادہ محمد ابوبکر حیدر قادری رضوی (دارالعلوم غوثیہ رضویہ کدھر شریف ضلع منڈی بہا ؤالدین ) ٭صاحبزادہ مفتی نعیم اللہ نعیمی(دارالعلوم حنفیہ غو ثیہ رضویہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات ) ٭مفتی محمدعبدالحلیم نقشبندی(جامعہ انوارالاسلام غوثیہ رضویہ، چکوال) ٭صاحبزادہ پیر عمار سعید (مہتمم دارالعلوم سلیمانیہ رضویہ مانگٹ شریف ضلع منڈی بہاؤالدین ) ٭مولانا عبدالرحمٰن نقشبندی نعیمی (مدرسہ  قاسمیہ زاہدیہ   ضلع منڈی بہا ؤ الدین)  ٭ مولانا محمد رمضان فیضی (جامعہ  حنفیہ انوارِ مدینہ،مدینۃ الاولیا ملتان)۔ خیبرپختون خواہ (پاکستان) کے٭مولانا اسماعیل  قادری ( خطیب  جامع مسجد غو ثیہ رحمت آبا د  ایبٹ آباد) ٭ مولانا سلطان عالم چشتی  (جامعہ فیض  القراٰن  رحمت آباد،  ایبٹ آباد) ٭مولانا منصور رحمان(خطیب جامع مسجد امیر حمزہ  سبز پور ہری پور) ٭پیر عارف سلطان (سبزپور ہری پور) ٭مولانا  سید مقبول قریشی  (  جامعہ اویسیہ سبز پور ہری پور) ٭استاذالعلما مفتی محمد ایوب ہزاروی(جامعہ رحمانیہ سبزپور ہری پور)۔ باب الاسلام، سندھ(پاکستان) کے٭مولانا قاری مقبول حسین اخترالقادری (دارالعلوم شمع الاسلام زم زم نگر حیدر آباد) جامعۃ المدینہ کے دستارِ فضیلت اجتماعات: 4جولائی 2017ء مطابق 10شوال المکرم1438ھ بروز منگل بعد نمازِ عشا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) سمیت زم زم نگر حیدرآباد ، مدینۃالاولیا(ملتان)، مرکزالاولیا (لاہور)، سردارآباد(فیصل آباد)اور پاکستان کے دارالحکومت (Capital) اسلام آباد میں دستارِفضیلت اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )میں مدنی مذاکرہ فرمایا جس میں  مذکورہ پانچوں شہروں میں جمع ہونے والے اسلامی بھائی بھی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔بعد ازاں دعوتِ اسلامی کےدرسِ نظامی(عالم کورس) کروانے والے ادارے ’’جامعۃ المدینہ‘‘ سے فارغ التحصیل ہونے والے 376 طلبائے کرام کی دستارِ فضیلت ( اساتذہ وذمہ داران کے ہاتھوں سر پر عمامہ سجانے)کا سلسلہ ہوا۔ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی)سے فارغ التحصیل ہونے والے 119 اسلامی بھائیوں کی دستار بندی شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور دورۂ حدیث کے اساتذہ نے فرمائی۔ دستارِ فضیلت اجتماعات میں علماو مشائخِ کرام کی شرکت:ان دستارِ فضیلت  اجتماعات  میں 95 سے زائد علماومشائخ وائمۂ کرام نے شرکت فرمائی جن میں سے چندکے نام درج ذیل ہیں: سردارآباد(فیصل آباد) میں: ٭مولانا سعیدقمر سیالوی(جامعہ رضویہ مظہرالاسلام) ٭مولانا غلام مرتضیٰ عطائی (جامعہ امینیہ رضویہ، محمد پورہ) مرکزالاولیا،لاہور میں: ٭مولانا خضرالاسلام نقشبندی (صدر بازار، لاہورکینٹ) ٭مولانا رضاءُالمصطفیٰ نقشبندی (مہتمم جامعہ رسولیہ  شیرازیہ) ٭مفتی عمران حنفی قادری(دارالافتا  جامعہ نعیمیہ ) ٭مولانا صاحبزادہ معاذالمصطفیٰ قادری(آستانہ عالیہ شاہ پور،لاہور)۔ زم زم نگر حیدرآباد میں: ٭مولانا اصغر صادق(امام و خطیب بسم اللہ مسجد)  ٭مولانا پروفیسرمحمد شریف (امام و خطیب دربار عالیہ سخی سلطان عبدالوھاب شاہ جیلانی)،مولانا ڈاکٹر شاہد بیگ۔ مدینۃ الاولیا ملتان میں: ٭شیخ الحدیث مولانا قاری محمد میاں نوازی (جامعہ کاظمیہ ضیاء الاسلام)۔ دستارِ فضیلت اجتماعات میں شریک ہونے والی  شخصیات: مرکزالاولیا(لاہور)میں: ٭عبدالوحید(MNA)، میاں اسلم(MPA)، عبدالقیوم(چیئر مین انجمن آرائیں)۔ اسلام آباد میں: FPSC(Federal Public Service Commission) کے ڈائريکٹر حشمت على، ڈپٹى ڈائريکٹر خان محمد، جوائنٹ ڈائريکٹر تسنيم نواز نیز کاروباری شخصیت فیصل شاہ ہمدانی وغیرہ۔ مدنی مراکز میں شخصیات کی آمد: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ قَلّات میں مفتی عبد الوقار حلیمی (جامعہ غوث اعظم،قلات) اور پیر سید شجاع الحق  نقشبندی (جامعہ فیضان  سنان بن سلمی، خضدار)کی تشریف آوری  ہوئی ٭ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں (MPA)، عامر سلطان چیمہ(MPA)  انوار الحق طور(ایکسیئن محکمہ ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ) چودھری اشرف گجر(چیئرمین میونسپل کارپوریشن) اور دیگر شخصیات کی مدنی مرکز فیضان مدینہ گلزارِ طیبہ (سرگودھا) آمد کا سلسلہ ہوا ٭سینیٹر سلیم ضیاء،علی اکبر گجر، فیصل عبداللہ (SSP)، اور ممتازمانیکا (ASP) نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی) میں ستائیسویں شب کے اجتماعِ ذکر و نعت میں شرکت کی۔شخصیات اعتکاف کی مدنی خبر:دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد الرحمٰن سیکٹر/29 ۔ G اسلام آباد میں شخصیات (VIP’S) کے لئے اجتماعی اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 40 شخصیات نے اعتکاف کی سعادت پائی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اورنگران مجلس رابطہ(دعوتِ اسلامی)  نے  ان کی تربیت فرمائی۔دورانِ اعتکاف  رکنِ شوریٰ اور معتکفین سے ملاقات کے لئے بھی وقتاً فوقتاً شخصیات  کی آمد کا سلسلہ رہا جنہوں نے جُزوی طور پر اعتکاف کے مختلف حلقوں میں شرکت کی سعادت بھی پائی،چند شخصیات کے نام ملاحظہ فرمائیں: ٭فیصل کریم کنڈی(سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی) ٭غلام سرور خان (MNA) ٭آصف محمود(MPA) ٭سید ارشاد احمد(سینیئر تجزیہ کار) ٭ندیم احمد(نجی چینل  کے ٹیکنیکل منیجر) ٭محمد فاروق (کوآرڈینیٹر، پنجاب ریسکیو1122) ٭مقصود احمد( ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن وزارت پیٹرولیم) ٭طارق ورک(صحافی) ٭آصف کیانی (صحافی) ٭فاروق اعوان (سابق مشیر) ٭کرنل ریٹائرڈ امجد صابر ٭ہارون نون ٭خورشید خان ( ڈپٹی سیکریٹری  وزارت داخلہ) ٭فراز ملک ( ڈائریکٹر CDA) ٭خلیق احمد ( جوائنٹ سیکریٹری پارلیمنٹ ہاؤس) ٭کامران مجید (ڈائریکٹر OGRA) اور دیگر شخصیات۔ شخصیات سے ملاقات: نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے  گزشتہ ماہ جن  شخصیات سے ملاقات کرکے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی دیگر مطبوعات پیش کیں ان میں سے منتخب حضرات کے نام درج ذیل ہیں: ٭چودھری محمد اعجاز وِرک (سابقہ MNA) ٭چودھری عابد شیر علی (وفاقی وزیر پانی و بجلی ) ٭طاہر جمیل(MNA) ٭چودھری فقیر حسین ڈوگر( پارلیمانی سیکریٹری جیل خانہ جات  MPA) ٭عباس خان آفريدى(سينيٹر) ٭FPSC (Federal Public Service Commission)کے عہدیداران: ٭اميراحمد ٭محمدفاروق ٭خالدمحمود ٭بشيراحمد ٭صفدر حسين ٭محمدخان اور محمدرفعت ٭محمدحسن افتخار(DSP چمن عطارچنیوٹ) ٭طارق خان نیازی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن عطار چنیوٹ( ٭حسن اسد علوی(DPOاوکاڑہ) ٭خالدمحمود آرائیں (چیئرمین میونسپل کمیٹی چنیوٹ) ٭کرنل ریٹائرڈ سلیم عطاری  ٭اویس رضی(صحافی، مرکزالاولیا،لاہور) و سيکشن آفيسرز ٭ساجد حسین عباسى٭ محمداقبال ٭سيکشن آفيسرسيدزوارحيدر ٭محمداعظم خان٭ شيخ محمدعمرفاروق٭ محمدسليم الله ٭محمد سلمان ٭امتيازحسین ٭سعيداحمدچوہدرى ٭محمدقربان على وغیرہ۔

Share

دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

قبولِ اسلام کی مدنی خبریں

افریقی ملک یوگنڈا میں ایک غیر مسلم نے مبلغِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھ پرقبولِ اسلام کی سعادت پائی۔نَومسلم کا اسلامی نام محمد اور پکارنے کے لئے عُمَر رکھا گیا٭درسِ فیضانِ سنت کی برکت سے کینیا میں  ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا جن کا نام سالِم رکھا گیا ٭سُوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک غیر مسلم نے تقریباً ایک ماہ  قبل اسلام قبول کیا تھا،نَومسلم نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ کینیا میں تربیتی اعتکاف میں شرکت کی سعادت بھی پائی، اس اعتکاف میں رکن شوریٰ بھی موجود تھے۔ ٭12دن  کے ایک مدنی قافلے نے یوگنڈا میں راہِ خدا میں سفر کیا۔ اس مدنی قافلے کی برکت سے 5 جولائی 2017کو 4غیر مسلموں کو اسلام کی دولت حاصل ہوئی،نَومسلموں کی اِسلامی تربیت کا بھی سلسلہ ہوا۔

مختلف مدنی کورسز: دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت گزشتہ چھ مہینے(جنوری تا جون 2017ء) کے درمیان ہند،نیپال،بنگلہ دیش،اٹلی اور اسپین میں 172 مختلف مدنی کورسز کروائے گئے جن میں تقریباً 3020اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی٭ اسلامی بہنوں کے لئے  روزانہ دو گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل 22 دن کا’’فیضانِ تلاوتِ قرآن کورس ‘‘ہند میں 109 مقامات پر ہوا،شرکا کی تعداد 4242 رہی،برطانیہ میں 39 مقامات پر 1359 اسلامی بہنوں نے اس کورس میں شرکت کی سعادت پائی  جبکہ امریکہ میں یہ کورس ایک مقام پر ہوا ۔مدنی قافلوں میں  سفر:نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے برمنگھم (UK)سے ایک مدنی قافلے نے ترکی جبکہ سات اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک مدنی قافلے نے جرمنی کا سفر کیا۔شخصیات اجتماعات:فیضانِ اسلام مسجد (کووینٹری، UK)، فیضانِ دیارِمدینہ مسجد (برمنگھم،UK)، (walsall UK) اور مدنی مرکزفیضانِ مدینہ(لیسٹر،UK)میں  شخصیات اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کثیر تعدادمیں سیاسی و کاروباری شخصیات اور دیگر  اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔مدنی انعامات تربیتی اجتماع: 4جولائی 2017ءبروز منگل برطانیہ (UK)کے شہر Black Burn  میں مدنی انعامات تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس  میں تقریباً 120 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ مبلغین کابیرون ملک سفر:نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے  مبلغین نے گزشتہ مہینے ان ممالک کا سفر کیا :عرب شریف، جاپان، ماریشس، آسٹریلیا، تنزانیہ، کینیا، یوگنڈا، عرب امارات اور ملائیشیا وغیرہ۔ایصالِ ثواب اجتماع: تاج الشریعہ حضورمفتی اختر رضا خان ازہری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے داماد مفتی شعیب رضا نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینۃ الاولیا احمدآباد (ہند) میں فاتحہ اور قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے بھی شرکت فرمائی۔

Share

دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف مدنی کورسز:30جون 2017ء سے جامعۃ المدینہ للبنات کی طالبات کے لئے 12 دن کا ”مدنی کام کورس“  باب المدینہ (کراچی)، زم زم نگر(حیدرآباد)،سردارآباد(فیصل آباد)، گلزارِطیبہ (سرگودھا)، گجرات اور مدینۃ الاولیا ملتان کی اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں ہوا جس میں تقریباً 250 طالبات نے شرکت کی سعادت پائی ٭دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت رمضان المبارک میں  پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریباً 1792 مقامات پر 22دن کے ’’فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ‘‘کا سلسلہ ہوا۔اس کورس کا دورانیہ روزانہ دو گھنٹے   تھا ، شرکا کی تعداد کم و بیش 35640 رہی۔اس کورس کی برکت سے 6615 اسلامی بہنوں نے شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ  رضویہ عطاریہ میں داخل ہونے کی سعادت پائی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی نیتیں بھی کی گئیں۔تعویذاتِ عطاریہ کے مدنی عملے کی تربیت:جولائی 2017ء کی یکم اور دو تاریخ کو سکھر ،3 اور 4جولائی کو ٹھٹھہ،گھارو جبکہ 5اور6جولائی کو باب المدینہ (کراچی ) میں مجلس تعویذاتِ عطاریہ سے وابستہ اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔جامعات المدینہ للبنات کے نتائج کا اعلان:گزشتہ دنوں جامعات المدینہ للبنات کے سالانہ امتحانات 1438ھ کے  نتائج کا اعلان ہوا جس میں 9621 طالبات  نے مختلف درجات میں کامیابی حاصل کی جن میں سے 1014 طالبات نے درجۂ خامسہ (اسلامی بہنوں کے عالمہ کورس کا آخری درجہ)مکمل کرکے مَدَ نِیَّہ بننے کی سعادت پائی۔ جامعات المدینہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے لئے درسِ نظامی کے علاوہ 25 مہینے کافیضانِ شریعت کورس بھی ہوتا ہے جس میں فرض علوم سمیت مختلف علوم سکھائے جاتے ہیں۔اس سال3893 طالبات نے فیضانِ شریعت کورس کے مختلف درجات میں کامیابی حاصل کی جن میں سے 168 طالبات نے فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے کی سعادت پائی۔تدریسی تربیتی کورس برائے معلمات:باب المدینہ (کراچی)اور مرکز الاولیا (لاہور) میں دو ،دو جبکہ زم زم نگر( حیدر آباد) اور سردارآباد (فیصل آباد) میں ایک ایک مقام پر تدریسی تربیتی کورس برائے مُعَلِّمات کا سلسلہ ہو اجن میں 136 معلمات نے تدریس کی تربیت حاصل کی۔اہم اعلان: جامعات المدینہ للبنات سےدرسِ نظامی مکمل کرنے والی تقریباً 1014طالبات کی رِدا پوشی کے اجتماعات شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی والدہ محترمہ کے یومِ عرس کے موقع پر  17صفر المظفر 1439ھ  کو  ہوں گے۔ اِنْ شَاۤءَ اللہ ُ عَزَّوَجَلَّ

Share

دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Overseas Madani News

 

 

Non-Muslims embrace Islam

A non-Muslim from an African country, Uganda, was privileged to embrace Islam through a preacher of Dawat-e-Islami. He was named ‘Muhammad’.

By the blessing of Dars from Faizan-e-Sunnat, a non-Muslim in Kenya embraced Islam and was named ‘Saalim’.

A Sudanese non-Muslim embraced Islam almost a month ago. In the month of Ramadan, he was privileged to attend I’tikaf along with devotees of Rasool in Kenya. A member of Shura was also present during the I’tikaf.

A 12-day Madani Qafilah travelled in the Divine path in Uganda. On 5 July 2017, four non-Muslims embraced Islam by the blessing of this Madani Qafilah. The newly-reverted Muslims are being provided with Islamic teachings.

Different Madani courses

During the last six months (i.e. from January to June 2017), 172 different courses were offered in Hind, Nepal, Bangladesh, Italy and Spain. More or less 3020 Islamic brothers attended these courses.

A 7-day “Faizan-e-Namaz course” was offered in Arab Shareef. The number of attendees was more or less 22.

On 18 June 2017, a “Faizan-e-Namaz course” was offered in Birmingham, UK. A large number of Islamic brothers attended the course.

A 22-day ‘Faizan-e-Tilawat-e-Quran Course’ was offered to Islamic sisters at 109 different places in Hind. The number of attendees was 4242. In Britain, 1359 Islamic sisters attended this course at 39 different places. In America, this course was offered at one place.

Madani Qafilahs

For the purpose of promoting the call to righteousness, a Madani Qafilah travelled from Birmingham to Turkey. Another Madani Qafilah consisting of seven Islamic brothers travelled to Germany.

Madani In’amaat learning Ijtima’

On Tuesday 4 July 2017, a Madani In’amaat learning Ijtima’ was held in Blackburn UK where more or less 120 Islamic brothers attended it.

Preachers travelled abroad

In order to promote the call to righteousness, preachers of Dawat-e-Islami travelled to the following countries last month: Arab Shareef, Japan, Mauritius, Australia, Tanzania, Kenya, Uganda, Arab Emirates and Malaysia, etc.

Isal-e-Sawab Ijtima’

Mufti Shu’aib Raza Naeemi was the son-in-law of Taj-ush-Shari’ah, Mufti Akhtar Raza Khan Azhari. For the Isal-e-Sawab of Mufti Shu’aib Raza Naeemi; Fatihah was offered and Holy Quran was recited in the Madani Markaz Faizan-e-Madinah Madinah-tul-Awliya Ahmadabad Hind. A member of Shura also attended it.

Share

دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Madani News of Islamic Sisters

 

Different Madani courses

On 30 June 2017, a 12-day Madani activities course was offered to Islamic sisters of Jami’a-tul-Madinah in Bab-ul-Madinah (Karachi), Markaz-ul-Awliya (Lahore), Madinah-tul-Awliya (Multan), Sardarabad (Faisalabad), Zam Zam Nagar (Hyderabad), Gujrat and Gulzar-e-Taybah (Sargodha). More or less 250 Islamic sisters attended the course.

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for short courses, 22-day “Faizan-e-Tilawat-e-Quran courses” were offered to Islamic sisters at 1792 different places all over Pakistan. The number of attendees was more or less 35640. Furthermore, 6615 Islamic sisters were privileged to become the disciples of Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه.

Guidelines for Madani staff of Ta’wizaat-e-‘Attariyyah

In July 2017, Islamic sisters from the department of Ta’wizaat-e-‘Attariyyah were provided with guidelines in Sukkur, Bab-ul-Madinah (Karachi), Thatta and Gharo.

Results of Jami’a-tul-Madinah examinations for Islamic sisters announced

The results for the annual examinations of Jami’a-tul-Madinah for Islamic sisters were recently announced. 9621 female students passed the examinations.

Important announcement

Ijtimas for more or less 1014 female students who have completed Dars-e-Nizami at Jami’a-tul-Madinah will be held on 17 Safar-ul-Muzaffar 1439 AH. The ‘Urs of the mother of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat is also observed on the above date.

 

Share

دوحج ، دوعمرے کا ثواب / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

May Dawat-e-Islami progress!

Madani News of Dawat-e-Islami

 

 

 

Sunnah-inspiring Ijtimas

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for doctors, a remarkable Sunnah-inspiring Ijtima was held at the King Edward University of Lahore in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech attended by a large number of Islamic brothers, professors, doctors and medical students.

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for traders, an Ijtima’ was held at the chamber of commerce, Lahore, in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech attended by a large number of Islamic brothers.

At the International Islamic University of Islamabad and the Punjab University of Markaz-ul-Awliya Lahore, Iftar Ijtimas were held which were attended by professors, accountants, doctors, engineers and students in large numbers. A member of Shura delivered speeches during these Ijtimas and met the Islamic brothers afterwards.

An Iftar Ijtima’ was also held at Okara Police Line. A considerable number of Islamic brothers from the police department attended it.

Efforts made by Majlis for special Islamic brothers

Under the supervision of Dawat-e-Islami, I’tikaf for special[1] Islamic brothers was held for the entire month of Ramadan at seven different places in Pakistan. During the last three months, 15 Madani Qafilahs of special Islamic brothers travelled in the Divine path for three days and 12-day Madani learning courses were offered at 6 different places. These special Islamic brothers attend the weekly Sunnah-inspiring Ijtimas held by Dawat-e-Islami in different countries of the world. In Pakistan alone, Halqahs are held for these Islamic brothers at seventy different places during the weekly Ijtimas of Dawat-e-Islami. In order to promote the call to righteousness among the special Islamic brothers, the preachers of Dawat-e-Islami learn sign language by attending the Qufl-e-Madinah course. Since the first night of Shawwal-ul-Mukarram 1438 AH, these Qufl-e-Madinah courses have started at four cities of Pakistan, namely Bab-ul-Madinah (Karachi), Markaz-ul-Awliya (Lahore), Madinah-tul-Awliya (Multan) and Sardarabad (Faisalabad).

Blessed birth of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat, founder of Dawat-e-Islami ‘Allamah Maulana Abu Bilal Muhammad Ilyas Attar Qaadiri Razavi Ziyaee دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه was born on Wednesday on 26th Ramadan-ul-Mubarak 1369 AH (12th July 1950) in Bab-ul-Madinah (Karachi), Pakistan. Ijtimas of Zikr-o-Na’at are organized every year at 26th night in the blessed month of Ramadan, celebrating the blessed birth of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه. Islamic brothers and sisters from Pakistan and other countries of the world send presents to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه by conveying him the reward of their good deeds such as Salah, Sawm, recitation of the Holy Quran and Salat-‘Alan-Nabi [i.e. Durood Shareef], etc. Moreover, several Islamic brothers intend to offer Salah regularly, grow a fist-length beard, adorn their heads with the Sunnah of turban and travel with Madani Qafilah.

Daurah-e-Hadees

Since 10 Shawwal-ul-Mukarram – the birth day of A’la Hadrat, Imam of Ahl-us-Sunnah Imam Ahmad Raza Khan رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه – new classes for Daurah-e-Hadees started at the Jami’a-tul-Madinah of Dawat-e-Islami this year, 1438 AH. In Pakistan, these classes started in Bab-ul-Madinah (Karachi), Markaz-ul-Awliya (Lahore), Madinah-tul-Awliya (Multan), Sardarabad (Faisalabad), Zam Zam Nagar (Hyderabad), Gujranwala and Islamabad. As a whole, the number of students was 520. Apart from Pakistan, these classes are also going on in Nepal, Hind, Bangladesh, South Africa and Britain.

Madani Muzakarah for inauguration ceremony of Bukhari Shareef

On 13 July 2017, Thursday after the Sunnah-inspiring weekly Ijtima, a Madani Muzakarah regarding the inauguration ceremony of Bukhari Shareef was held. In the presence of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه, a preacher of Dawat-e-Islami Mufti Hassaan Raza Attari read out the first Hadees of the book Bukhari Shareef along with its translation. Afterwards, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه bestowed upon the attendees the relevant Madani pearls. Students of Daurah-e-Hadees and other Islamic brothers from Pakistan and other countries of the world were privileged to attend the inauguration ceremony of Bukhari Shareef via Madani Channel.

Praying Ijtimas for the elder sister of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

The elder sister of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat played a vital role in bringing him up. He also treats her with great respect and affection. Recently, she became severely ill and remained bedridden in the Intensive Care Unit of a hospital for some days. For her recovery from illness, praying Ijtima’aat were held within and outside Pakistan at hundreds of places which were attended by thousands of Islamic brothers. Islamic sisters also held congregational prayer.

Hajj-learning Ijtimas

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis Hajj and ‘Umrah, a Hajj-learning Ijtima’ was held on Sunday 9 July 2017 after Salat-uz-Zuhr at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi). The Nigran of Dawat-e-Islami’s Markazi Majlis Shura Haji Imran Attari and other preachers provided guidelines to the attendees. In addition, Hajj-learning Ijtimas were also held within and outside Pakistan at more than hundred places which were attended by thousands of devotees of Rasool.

Coverage of Ijtima’ for Shab-e-Qadr and I’tikaf

I’tikaf for the entire month as well as for the last ten days of Ramadan and Ijtimas for Shab-e-Qadr held by Dawat-e-Islami in different cities including Bab-ul-Madinah (Karachi) received considerable media coverage. The coverage-giving television channels include Geo News, Dunya News, 24 News, Ab Tak News, Dawn News, News One, Sama News, Express News, 92 News and some others.

Different Madani courses

Dawat-e-Islami’s Majlis for Madani courses is making efforts for promoting the call to righteousness, teaching Fard knowledge and providing guideline to the preachers. During the last six months (i.e. from January to June 2017), 172 different courses were offered in different cities of Pakistan. The courses offered include 7 and 30-day Faizan-e-Namaz courses, 12-day Islah-e-A’maal course and 12 Madani activities course, etc. More or less 1904 Islamic brothers were privileged to attend these Madani courses.

 



[1] i.e. the speech-impaired, the hearing-impaired and the visually-impaired.

Share