Dini masail per beja atirazat karnay walay
Date
Apr 25, 2016 4:19:53 PM
Category
Others,
Dimensions
850 x 850
Description
"دینی مسائل پر بے جا اعتراضات کرنے والے بیوقوف ہیں اس آیت(سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ:۱۴۲) میں بیت المقدس کے بعد خانہ کعبہ کو قبلہ بنائے جانے پر اعتراض کرنے والوں کو بیوقوف کہا گیا،اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص دینی مسائل کی حکمتیں نہ سمجھ سکے اور ان پر بے جا اعتراض کرے وہ احمق اور بیوقوف ہے اگرچہ دنیوی کاموں میں وہ کتنا ہی چالاک ہو۔ آج کل بھی ایسے بیوقوفوں کی کمی نہیں ہے چنانچہ موجود دور میں بھی مسلمان کہلا کر شراب، سود، پردے، حیا ، اسلامی نظامِ وراثت اور حدود ِ اسلام پر اعتراضات کرنے والے لوگ موجود ہیں اور ایسے افراد قرآن مجید کے حکم کے مطابق بیوقوف ہیں۔ (صراطِ الجنان فی تفسیر القرآن، ج۱، ص۲۲۷) "
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.
Comments ( 0 )