دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حضرت سیدنا مالک بن انس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  فرماتے ہیں کہ ابھی وہ مرد صالح اپنی دعا سے فارغ بھی نہ ہوا تھا کہ اس کی بینائی واپس لوٹ آئی اور اب وہ خود دوسروں کی مدد کے بغیر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوگیا ۔

             میں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکو دونوں حالتو ں میں دیکھا یعنی اس حال میں بھی دیکھا کہ آپ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  کی بینائی ختم ہو چکی تھی اور اس حالت میں بھی دیکھا کہ دعا کی برکت سے آپ کو دوبارہ آنکھوں کی نعمت عطا کردی گئی اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  پہلے کی طر ح اب بھی خود مسجد کی طرف جاتے اور اپنے رب عزوجل کی عبادت کرتے ۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سبحان اللہ عزوجل! ہمارے اسلاف رحمہم اللہ تعالیٰ کیسے عظیم لوگ تھے کہ انہیں یہ بات تو منظور تھی کہ ہماری آنکھیں ضائع ہوجائیں لیکن وہ اللہ عزوجل کی نافرمانی کو کبھی بھی بر داشت نہ کرتے۔ جب وہ دیکھتے کہ یہ چیز ہمارے لئے آخرت کے معاملے میں نقصان دہ ہے تو اس سے بالکل پرہیزکرتے، اللہ عزوجل اپنے ایسے پاکیزہ صفات لوگو ں کی دعائیں بہت جلد قبول فرماتا ہے اور انہیں کبھی رُسوا نہیں کرتا نہ ہی دوسرو ں کا محتا ج کرتا ہے۔ اللہ عزوجل ان بزرگوں کے صدقے ہمیں بھی نعمتو ں کی صحیح قدرکرنے کی تو فیق عطا فرمائے ا ور برے اعمال کی طرف رغبت دلانے والی چیز وں سے بیزار ی اور بچنے کی توفیق عطا فرمائے ،ہمیں صرف اپنا ہی محتاج رکھے ،حضورنبی ٔکریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے صدقے ہماری دعاؤں کو  قبول فرمائے ، ہمارے ہر ہر عضو کو اپنی یادمیں مگن رکھے، بد نگاہی جیسی بری بیماری سے ہماری حفاظت فرمائے ۔اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل !اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکی نیچی نیچی نظر وں کا واسطہ ہماری بے باکیوں اور غفلتو ں سے در گزر فرما اور ہماری دائمی مغفرت فرما۔ آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

؎   یا الٰہی(عزوجل)! رنگ لائیں جب مری بے باکیاں                                         اُن کی نیچی نیچی نظرو ں کی حیا کا ساتھ ہو

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر129:                                 ماں کی دعا کا اثر

            حضرت سیدنا عبدالرحمن بن احمد علیہ رحمۃ اللہ الصمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک بوڑھی عورت حضرت سیدنا بقی بن مخلدعلیہ رحمۃ اللہ الصمد کی بارگاہ میں حاضر ہوئی او ر بڑے غمگین انداز میں یوں عرض گزار  ہوئی:’’ حضور! میرے جوان بیٹے کو رومیوں نے قید کرلیا ہے او روہ زنجیروں میں جکڑا ہوا ان کے ظلم وستم کا نشانہ بن رہا ہے۔ میرے پاس اِتنی رقم نہیں کہ مَیں فدیہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن