30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق:3
اردو املا کے فروغ میں علمی و تحقیقی خدمات
’’اردو املا کے حوالے سے مولانا احسن مارہروی (م 1940ء) نے رسالہ فصیح الملک (مئی 1905ء) میں کچھ تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبد الستار صدیقی اس موضوع پر مسلسل لکھتے رہے۔ آزادی سے قبل مولوی عبدالحق باباے اردو کی تحریک پر انجمن ترقی اردو نے املا کمیٹی قائم کی، جس کے اجلاس ہوئے اور تجاویز شائع ہوئیں۔ آزادی کے بعد ترقی اردو بورڈ اس میدان میں سرگرم رہا، جبکہ رشید حسن خاں نے اس موضوع پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ’’اردو املا‘‘ کے نام سے ایک مبسوط کتاب اور دیگر مختصر کتب تصنیف کیں۔ پاکستان میں بھی اس جانب توجہ دی گئی۔
نئی دہلی کے ترقی اردو بورڈ کی سفارشات ڈاکٹر گوپی چند نارنگ نے مرتب کیں، جو 1974ء میں شائع ہوئیں۔ بعض اختلافات کے باعث ان پر نظرِ ثانی ہوئی اور ترمیم شدہ سفارشات ’’املا نامہ‘‘ (طبع دوم 1990ء) کے نام سے شائع ہوئیں، جو نسبتاً معتدل اور جامع ہیں۔‘‘ (قواعدِ املا و انشا ص 11بتصرف یسیر)
پاکستان میں املا کی متفقہ سفارشات اور وضاحت
* پاکستان میں بھی ایک متفقہ کمیٹی نے 1986ء میں ’’سفارشاتِ املا و رموزِ اوقاف‘‘ مرتب کیں۔
مرتب : اعجاز راہی ۔ناشر: مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد ۔ طبع اوّل: جون1986ء۔
نوٹ: آئندہ ’’املا نامہ‘‘ سے مراد طبع 1990ء اور ’’سفارشاتِ املا و رموزِ اوقاف‘‘ سے مراد مقتدرہ قومی زبان پاکستان کی تجاویز ہوں گی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع