Umrah Ke Baray Me Suwal Jawab (Baraye Khawateen)
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Umrah Ke Baray Me Suwal Jawab (Baraye Khawateen) | عمرہ کے بارے میں سوال جواب (برائے خواتین)

book_icon
عمرہ کے بارے میں سوال جواب (برائے خواتین)
            
سوال:جن خواتین پر دم لازم ہو اور وہ دم دینے پر قادر نہ ہوں تو کیا حکم ہے؟ جواب:جرمِ اختیاری کے ارتکاب پر جہاں دم واجب ہو، وہاں دم دینا ہی لازم ہوتا ہے، اس کے بجائے صدقہ یا روزے رکھنا کفایت نہیں کرتا،البتہ دم کی ادائیگی فی الفور(یعنی فوراً) لازم نہیں، بلکہ بعد میں بھی دیا جاسکتا ہے، لہٰذا اگر کسی کی فی الوقت دم دینے کی استطاعت نہیں، تو انتظار کریں، جب استطاعت ہو تو خود یا کسی معتمد فرد کے ذریعے حرم میں ایک جانور ذبح کروا دیں،قرض لے کر دم کی ادائیگی کر سکتی ہوں تو قرض لے کر کریں۔اگر زندگی میں دم ادا نہ کیا تھا کہ وفات کا وقت قریب آ گیا، تو وصیت کرنا واجب ہے،بغیر وصیت کیے فوت ہو گئی،تو گنہگار ہوگی۔(1)دم دینے پرقادر نہ ہونا،روزے رکھنےکا اختیارلینےکےلئے عذر نہیں،دم دینا متعذر (یعنی عذر کے سبب نا دے سکے )ہوتو دم ذمہ پر باقی رہے گا۔(2)مناسکِ ملا علی قاری میں ہے:جب احرام کی حالت میں کسی نے کوئی ایسا کام کیا جس سے جنایت کامل ہو جائے مثلاً اس نے ایک پورے عضو کو خوشبو لگالی وغیرہ تو اگر اس نے کسی عذر کے بغیر ارتکابِ جرم کیا ہو تو اس پر معین و لازمی طور پر دم دینا واجب ہے، اس کے علاوہ کوئی چیز اس کا بدل اصلاً نہیں ہو سکتی۔(3) سوال:دم کی ادائیگی میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟ جواب:دم کے لازم ہوتے ہی فوراً اس کی ادائیگی کرنا واجب نہیں ہوتا،بلکہ اس میں تاخیر کی بھی اجازت ہے،لہٰذا اگر کوئی حج و عمرہ کے مکمل ہونے کے بعد دم ادا کرے یا اپنے وطن
1فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع، فتویٰ نمبر:Nor 9968 2 فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع، فتویٰ نمبر:Nor9968 3فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع، فتویٰ نمبر:Nor9968۔لباب المناسک و المسلک المتقسط ،ص391

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن