30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طواف کی غلطی پر صدقہ نہیں ہوتا)۔(1)
سوال:دورانِ طواف وضو ٹوٹ گیا تو اب کیا حکم ہے؟
جواب:بغیر وضو کے طواف کرنا جائز نہیں ہے،لہٰذا دورانِ طواف وضو ٹوٹ جانے پر دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔اگر چار سے کم چکر لگائے تھے کہ وضو ٹوٹ گیا اور وضو کرنے چلی گئی، تو اس صورت میں اختیار ہوگا کہ واپس آ کر اُسی پہلے طواف پر بنا کرے یعنی جتنے پھیرے رہ گئے تھے صرف وہی کر لے گی،تو طواف پورا ہوجائے گا،نئے سرے سے شروع کرنا ضروری نہیں۔البتہ یہ بھی اختیار ہے کہ نئےسرے سے شروع کرے،اس میں بھی کوئی حرج نہیں اور اس صورت میں اُس پہلے طواف کو پورا کرنا ضرور ی نہیں۔(2)
سوال:دوران طواف چار چکر کے بعد وضو ٹوٹ گیا تو اب کیا حکم ہے؟
جواب:اگرچار یا زیادہ پھیرے کر لئے تھے،تو اب وضو کے بعد واپس آ کر نئے سرے سے نہیں کر سکتی،جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے کرنا ہوگا۔بِنا کی صورت میں حجرِ اسود سے شروع کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ جہاں سے چھوڑا تھا، وہیں سے شروع کریں۔(3)
سوال:جنابت، حیض و نفاس کی حالت میں طواف کرنا کیسا؟
جواب:اگر طواف میں تمام یا اکثر پھیرے جنابت یا حیض و نفاس کی حالت میں کئے تو مکہ مکرمہ میں رہتے ہوئے اعادہ واجب اور اعادہ نہ کیا تو دم واجب۔(4) عمرے کے طواف
1 27 واجبات حج اور تفصیلی احکام ،ص152
2فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع فتویٰ نمبر:Web-1494
3فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع، فتویٰ نمبر:Web-1494
427 واجبات حج اور تفصیلی احکام،ص150۔المسلک المتقسط ، ص 352
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع