دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tajheez o Takfeen ka Tariqa | تجہیزوتکفین کا طریقہ

book_icon
تجہیزوتکفین کا طریقہ

{10}اگر والدین میں   سے کسی کاانتقال ہواہوتوسب بھائی بہن یہ ارادہ کرلیں   کہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  گناہوں   سے بچتے رہیں   گے کیونکہ اولاد کے اعمال والدین کو پیش کیے جاتے ہیں   اچھے پر خوش اور برے پر رنجیدہ ہوتے ہیں   ۔(تفصیل صفحہ 192پر)

            گناہوں   سے بچنے اور نیکیوں   پراستقامت پانے کے لئے دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیے ،مدنی انعامات پر عمل اور ہفتہ وار سنتوں   بھرے اجتماع میں   پابندی کے ساتھ شرکت کو اپنا معمول بنالیجئے۔

تجہیز و تکفین کی تربیت کے مَدَنی پھول

( مجلس تجہیز و تکفین(اسلامی بہنیں   ))

{1}تجہیز و تکفین ذمہ داران (علاقہ سطح)ہر ماہ (علاوہ رمضان )علاقہ سطح پر تجہیز و تکفین کی تربیت کی ترکیب بنائیں   ۔ 

٭  بہتر ہے کہ مَدَنی مَاہ کے آخری عشرے میں   کوئی بھی دن، ہفتہ وار سنتوں   بھرے اجتماع، تربیتی حلقہ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے علاوہ، مقرر کرکے اجتماع گاہ میں   یا ایسی جگہ جو ہفتہ وار سنتوں   بھرے اجتماع شروع کرنے کے مَدنی پھولوں   کے مطابق ہو ،ماہانہ تربیت کی ترکیب بنائی جائے۔

٭ ’’تجہیز و تکفین کی تربیت‘‘ سے کم از کم ایک ہفتہ قبل ہفتہ وار سنتوں   بھرے اجتماع اور تربیتی حلقے وغیرہ میں   ’’تجہیز و تکفین کی تربیت کے لیے ترغیبی اعلان‘‘ ضرور کیا جائے۔

٭ دورانیہ 3گھنٹے ہو اور شرکاء کم از کم 26اور زیادہ سے زیادہ 41ہوں   ۔

{2}ملک و بیرون ملک میں   اگر کہیں   مخصوص جگہ پر ہی ’’غسل میّت‘‘ ہوتا ہو تو اس جگہ پر بھی ’’تجہیز و تکفین کی تربیت‘‘ کی ترکیب بنا ئی جاسکتی ہے۔ (لیکن یاد رہے کہ شرعی اور تنظیمی طور پر کوئی حرج واقع نہ ہو)

{3}تجہیز و تکفین کی تربیت کے لئے ’’ایک دن‘‘ یا لگاتار’’دو دن‘‘ کی قید نہیں   ہے۔  تجہیز و تکفین ذمہ داران (علاقہ سطح)و علاقہ مجلس مشاورت ذمہ داران اپنی سہولت کے مطابق ترکیب بنائیں   ۔ البتہ لگاتار دو دن کو ترجیح دی جائے۔

{4}ہرحلقے سے کم از کم 2اور زیادہ سے زیادہ8 نئی اسلامی بہنوں   (سے مراد ایسی اسلامی بہنیں   ہیں   جن کی مدنی ماحول میں   وابستگی پُرانی ہو مگر زیادہ تنظیمی کاموں   کی ذمہ داری نہ ہو) اس کے ساتھ عوام اسلامی بہنیں   جو غسل میت سیکھنے میں   دلچسپی رکھتی ہوں   کو بھی تربیت میں   شرکت کروائی جا سکتی ہے۔ کیونکہ غسل میت کی تربیت کا مقصد یہی ہے کہ ہر عاشقۂ رسول غسل میت دینا سیکھ جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ اور رشتے دار وغیرہ کی خود ہی تجہیز و تکفین کی ترکیب بنا سکیں   ۔

٭  تجہیز و تکفین ذمہ داران(ڈویژن و ملک سطح)جامعۃ المدینہ (للبنات)، مدرسۃ المدینہ (للبناتودارالمدینہ(للبنات)  کی طالبات ومُعَلِّمات وناظِمات کو بھی تجہیز و تکفین کی تربیت میں   شرکت کی ترغیب دلائیں   تاکہ اُنہیں   بھی اس مدنی کام سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ (یاد رہے! جامعۃ المدینہ / مدرسۃالمدینہ / دارالمدینہ (للبنات) کی پڑھائی میں   ہرگز حر َج نہیں   آنا چاہیے)

٭ اگر کوئی پروفیشنل غَسَّالہ، جو خود دلچسپی رکھتی ہوں   اور تجہیز و تکفین سیکھنا چاہتی ہوں   تو انہیں   بھی تجہیز و تکفین کی تربیت میں   بُلا کر سکھانے کی ترکیب بنائی جاسکتی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ہمارا مقصد صرف یہ ہوگا کہ یہ ’’غسل میّت‘‘ کا دُرست طریقہ سیکھ لیں   ۔ ہم انہیں   اپنے تنظیمی اُصولوں   وغیرہ کا پابند نہیں   کریں   گے۔

{5}علاقہ سطح پر تجہیز و تکفین کی تربیت کی صرف انہی اسلامی بہنوں   کی ترکیب بنائی جائے جو تجہیز و تکفین تفتیش مجلس سے ٹیسٹ میں   OKہوچکی ہوں   ۔

{6}تجہیز و تکفین ذمہ داران (علاقہ سطح)تربیت والے دن کتاب ’’تجہیز و تکفین کا طریقہ‘‘ صفحہ 84تا 104پر موجود موادکی مدد سے ہی سکھانے کی ترکیب بنائیں   ۔

{7}تجہیز و تکفین کی تربیت والے دن غسل وکفن کا طریقہ سکھاتے وقت مطلوبہ اشیاء یعنی روئی، 2عددچادریں   ، 3عددمَگ، 1پیکٹ اگربتی، 1عددمَاچس،1عدد تولیہ،1عدد صابن، قینچی، کفن کا کپڑا، چٹائی، سوئی دھاگہ، پھولوں   کی لڑی اور کافور کی ترکیب بنائی جائے۔ ان اشیاء کے لیے چندہ نہ کیا جائے بلکہ ذاتی رقم سے ترکیب بنائی جائے  (یاد رہے غسل میت کی تربیت میں   پانی استعمال نہ کیا جائے)۔

{8}تجہیز و تکفین کی تربیت والے دن تجہیز و تکفین سیکھنے والوں   کے لئے پیکٹ بنالیے جائیں   جس کو اخراجات کے مطابق قیمتاً دیا جائے۔پیکٹ میں   یہ یہ اشیاء ہوں : 3عدد نقش نعلین پاک، 3عدد شجرہ شریف(پاکٹ سائز)، 3عددعہد نامہ، 3عدد سبز گنبد کی تصویر (چاہے تو اسٹیکر ہو)، 1عدد چھوٹی بوتل آبِ زم زم، 1عدد رسالہ مُردے کی بے بسی یا قبر کی پہلی رات، ایک پیپر مطلوبہ اشیائ، ایک عدد رسالہ فاتحہ کا طریقہ، ایک چھوٹا پیکٹ خاک شفائ(چٹکی بھراگر میسرہوتو)، 3پیکٹ مدینے پاک کی کھجور کی گٹھلیاں   (ایک پیکٹ میں   2ہوں   )، ایک عدد نیل پالش ریموور اور ایک پیپرعذابِ قبر سے حفاظت کی دُعااور ایک پیپرقیامت تک کے لئے عذاب سے حفاظت، کتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ۔  

٭ اگر پروفیشنل غسالہ پیکٹ لینا چاہے تو دیا جاسکتا ہے۔

٭ اگر مکتبۃ المدینہ سے باآسانی ’’کفن کے تین انمول تحفے‘‘ کا پرچہ دستیاب ہو جائے تو پھرپیکٹ میں   ’’عہد نامہ، عذابِ قبر سے حفاظت کی دُعااورقیامت تک کے لئے عذاب سے حفاظت‘‘ کے بجائے صرف یہی پیپر 3عدد ڈال دیئے جائیں   ۔

{9}تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھاتے وقت پیش نظر رکھنے والے مدنی پھول:

            تجہیز و تکفین کی تربیت والے دن تجہیز و تکفین سکھاتے وقت درج ذیل مدنی پھولوں   کے مطابق ترکیب بنائی جائے۔

(1)غسل میت کا طریقہ سکھاتے وقت پیکٹ بھی سامنے رکھا جائے اور درمیان میں   جس چیز کا تذکرہ ہو وہ نکال کر وضاحت کے ساتھ سمجھایا جائے۔

(2)  اسی کتاب کے صفحہ 84تا 104کا پہلے سے اچھی طرح مطالعہ کر کے سمجھ لیا جائے اور غسل میت کا طریقہ سکھاتے وقت کتاب سے دیکھ کر بیان کیا جائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن