Tafseer e Noor ul Irfan Se 85 Madani Phool (Qist-8)
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tafseer e Noor ul Irfan Se 85 Madani Phool (Qist-8) | تفسیر نورالعرفان سے 85 مدنی پھول (قسط:8)

book_icon
تفسیر نورالعرفان سے 85 مدنی پھول (قسط:8)
            
(4)جب ہدایت نصیب میں نہ ہو تو نبی کی صحبت سے بھی نہیں ملتی، نبی کی صحبت رحمت کی بارش ہے، بارش اُسی تُخْم کو اُگائے گی جو بویا گیا ہو گا، بارش خار دار (یعنی کانٹےوالے)کو بار دار(یعنی پھل والا) نہیں کرسکتی۔ (تفسیر نور العرفان،ص871) (5) کلام دل میں تب ہی اثر کرتا ہے جب کہ متکلم (یعنی کہنے والے ) کا وقار دل میں مو جود ہو، کفار کے دلوں میں حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کا وقار نہ تھا، وعظ سے فائدہ نہ اٹھا سکے ، اسی لیے حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )نے اَوَّل تبلیغ میں پہلے اپنی معرفت (یعنی پہچان)کرائی فرمایا: کَیْفَ اَنَا فِیْکُمْ یعنی میں تم میں کیسا ہوں؟ (تفسیر نور العرفان،ص871) (6) سال میں تین سو ساٹھ مشرق ہیں اور اتنے ہی مغرب، کیونکہ ہر روز سورج نئی جگہ طلوع و غروب ہوتا ہے ۔ (تفسیر نور العرفان،ص871)

سُوْرَۃُ نُوْح “سے حاصل ہونے ہونے والی ایک خوبصورت بات

*صالحین کی صحبت سے بھاگنا محرومی کی علامت ہے۔(تفسیر نور العرفان،ص685)

سُوْرَۃُ الْجِنّ “سے حاصل ہونے والی 02 خوبصورت باتیں

(1) جنّات کی پناہ لینا حرام ہے کہ ا س سے ان کی سرکشی بڑھتی ہے، نبی ولی کی مدد لینا جائز کہ ان بزرگوں میں اس سے تکبر نہیں پیدا ہوگا۔(تفسیر نور العرفان،ص872) (2)حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )سے پہلے یا تو بالکل شہاب (یعنی تارے )ٹوٹا نہیں کرتے تھے یا بہت کم اور شیاطین کا آسمانوں پر جانا بند نہ ہوا تھا حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کی تشریف آوری سے جِنَّات کو آسمانوں سے روکا گیا، حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کی تشریف آوری سے عالم میں انقلاب آگیا، حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )عرش و فرش کے بادشاہ بنا کر بھیجے گئے۔ (تفسیر نور العرفان،ص872)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن