30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{1}اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ ([1]) سات سات بار پڑھئے ۔ فضیلت : پڑھنے والا اس دن یا رات میں مرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے جہنم سے محفوظ رکھے گا ۔ ([2])
{2} روزانہ بعد نماز فجر سورج طلوع ہونے سے پہلے اوربعد نماز مغرب مندرجۂ ذیل چاروں دعائیں دس دس بار پابندی سے پڑھنے والے کے تمام جائز کام بنیں گے اوردشمن بھی مغلوب ہوگا ۔ (اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ)
٭… حَسْبِیَ اللّٰهُ ﱙ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠(۱۲۹)([3])
٭… اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ(۸۳)([4])
٭…اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ(۱۰)([5])
٭… سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ(۴۵)([6])
بعد نماز فجر حج و عمرے کا ثواب
بعد نماز فجر بغیر پاؤں بدلے بیٹھا ہوا ذکر الٰہی میں مشغول رہے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو یعنی طلوع کنارہ شمس کو کم از کم بیس منٹ گزر جائیں اس وقت دو رکعت نماز نفل پڑھے پورے حج وعمرہ کا ثواب لے کر پلٹے ۔ (الوظیفۃ الکریمہ ص۲۶، ترْمِذِی ج۲ص ۱۰۰ حدیث۵۸۶) حدیث پاک کے اس حصے اپنے مصلے میں بیٹھا رہے کی وضاحت کرتے ہو ئے حضرت سیّدنا علامہ علی قاریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ البَارِیفرماتے ہیں : یعنی مسجد یا گھر میں اس حال میں رہے کہ ذکر یا غوروفکرکرنے یا علم دین سیکھنے سکھانے یا بیتُ اللّٰہ کے طواف میں مشغول رہے نیز صرف خیر ہی بولے کے بارے میں فرماتے ہیں : یعنی فجر اور اشراق کے درمیان خیر یعنی بھلائی کے سوا کوئی گفتگو نہ کرے کیونکہ یہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع